سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مسافر موٹر گاڑیوں کے لئے ایک ریاست سے دوسری ریاست کے لئے پھر سے قائم کرنے کے دوران سادہ بنائے جانے والے  مجوزہ ضابطوں کا از سر نو اندراج


دفاعی اہلکاروں، مرکزی ؍ ریاستی حکومت کے ملازمین ، مرکزی  سرکاری  ملکیت کے کاروباری اداروں پی ایس یوز اور پانچ  یا اس سے زیادہ  ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دفاتر والی نجی شعبے کی  کمپنیوں کے لئے آزمائشی  طریقے پر دستیاب کرانے کی غرض سے موٹر گاڑیوں کے اندراج کا نیا نظام

Posted On: 28 APR 2021 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍اپریل  :  سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے ضابطوں کے مسودے کا اطلاع نامہ جاری کیا ہے، جس کی بدولت  ایک ریاست سے دوسری  ریاست منتقل ہونے والوں کو اپنی  موٹر گاڑیوں کا از سر نو اندراج کرانا  بہت  آسان ہو جائے گا۔ حکومت کے ذریعہ موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے شہریوں پر مرکوز کئے گئے  بہت سے  اقدامات اور ایک ائی ٹی پر مبنی  حل کے ضمن میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ البتہ موٹر گاڑیوں کے اندراج کے عمل میں اہم نکات  میں سے ایک نکتہ،  جس پر اب بھی  توجہ کئے  جانے کی ضرورت ہے، دوسری  ریاست کے لئے  منتقل ہونے کے دوران  موٹر گاڑیوں کا از  سر نو اندراج کرانا تھا۔

اسٹیشن کا از سر نو قیام، حکومت اور نجی شعبے کے ملازمین دونوں کے ساتھ پیش آتا ہے اس قسم کی نقل وحرکت، موٹر  وہیکل ایکٹ 1988  کی دفعہ  47  کے تحت اصل ریاست سے دوسری  ریاست منتقل ہونے کے دوران ، اندراج کی منتقلی  کے تعلق سے ملازمین کے ذہن میں بے چینی  پیدا کرتی ہیں، جب کہ ایک شخص  کو ، ایک موٹر گاڑی، اس  ریاست کے علاوہ  جہاں  اس کا اصل میں اندراج ہوا ہے، کسی بھی ریاست میں 12  مہینے تک  رکھنے کی اجازت  ہے اور اندراج  کرنے والی نئی ریاستی اتھارٹی کے ساتھ  نیا اندراج 12 مہینے کے اندر اندر  کرانا ہوگا۔

ایک  مسافر  موٹر گاڑی استعمال کرنے والے شخص کو ، ایک موٹر گاڑی کا از سر نو  اندراج  کرانے کے لئے درج ذیل  اقدامات کرنے ہوں گے۔

1-      دوسری ریاست میں نئے  رجسٹریشن کے تفویض  کردہ کام کے لئے اصل ریاست سے اعتراض سے استثنیٰ   کا سرٹیفکٹ  این او سی۔

2-      نئی ریاست میں صحیح تناسب سے سڑک ٹیکس کی ادائیگی کے بعد  نئے اندراج کے لئے تفویج کردہ کام۔

3-      اصل ریاست میں صحیح تناسب کی بنیاد  پر سڑک ٹیکس کی واپسی کے لئے درخواست ۔

اصل ریاست سے صحیح تناسب کی بنیاد پر رقم  کی واپسی  کا ضابطہ، بہت پیچیدہ عمل ہے، جو ایک  ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف ہے۔

اس پس منظر میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، موٹر گاڑی کے اندراج کے ایک نئے نظام  کی تجویز  پیش کر رہی ہے، جس میں ایلوکیشن کو ’’آئی این‘‘ سیریز  کے طور پر نشان زد  کیا جائے گا اور  یہ  آزمائشی  بنیادی پر ہوگا۔ ’’آئی این‘‘ سیریز – کے تحت موٹر  گاڑی کے اندراج کی  یہ سہولت، دفاعی  اہلکاروں ، مرکزی حکومتوں اور ریاستی  حکومتوں کے ملازمین ، مرکزی؍  ریاستی سرکاری ملکیت  کے کاروباری اداروں پی ایس یوز  اور پانچ یا اس سے زیادہ  ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دفاتر  والی نجی شعبے کے کمپنیوں یا تنظیموں کو دستیاب  ہوں گی۔ موٹر گاڑیوں سے متعلق ٹیکس دو سال یا دو سال کے کئی حسوں میں عائد  کیا جائے گا۔

اس اسکیم کی بدولت ، بھارت کی کسی بھی ریاست بھر میں ذاتی موٹر گاڑیوں کی آزادانہ نقل وحرکت میں سہولت پیدا ہو جائے گی۔ مسودے کے ضابطوں کو ویب سائٹ پر  اپ لوڈ  کردیا گیا ہے، جنہیں حتمی شکل دیئے جانے سے پہلے عوام ؍  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  اطلاع نامہ جاری کئے جانے کے 30 دن کے اندر اندر ان کی آرا اور  مشورے طلب  کئے گئے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-ع م- ق ر)

U-4051



(Release ID: 1714785) Visitor Counter : 177