کابینہ
بھارت سرکار اور یونائٹیڈ کنگڈم آف گریٹ برٹین اور شمالی آئرلینڈ کی حکومت کے درمیان کسٹمز سے متعلق امور میں تعاون اور کسٹمز سے متعلق معاملات میں باہمی انتظامی مدد سے متعلق معاہدے کو کابینہ کی منظوری
Posted On:
28 APR 2021 11:56AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28/اپریل2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے کسٹمز کوآپریشن اور کسٹمز سے متعلق امور میں باہمی انتظامی تعاون کے بارے میں جمہوریہ بھارت کی حکومت اور یونائٹیڈ کنگڈم آف گریٹ برٹین (ریاستہائے متحدہ برطانیہ عظمیٰ) اور شمالی آئرلینڈ کی حکومت کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط اور توثیق کو منظوری دی ہے۔
اثر:
معاہدے سے کسٹمز سے متعلق جرائم کی روک تھام اور جانچ کے لئے مفید معلومات کی دستیابی میں مدد ملے گی۔ اس معاہدے سے کاروبار کو آسان بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار سے متعلق مال کا مؤثر کلیئرینس یقینی بننے کی بھی امید ہے۔
نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:
متعلقہ حکومتوں کے ذریعے منظوری دیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ یہ معاہدہ دونوں فریقوں کی باقاعدہ مجاز نمائندوں کے ذریعہ دستخط کے بعد والے مہینے کے پہلے دن سے نافذ ہوگا۔
پس منظر:
یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے کسٹمز سے متعلق افسران کے درمیان اطلاعات و خفیہ معلومات مشترک کرنے کا ایک قانونی ڈھانچہ فراہم کرے گا اور کسٹمز سے متعلق قوانین پر مناسب عمل اور کسٹمز سے متعلق جرائم کی روک تھام اور جانچ اور جائز کاروبار کو آسان بنانے میں مدد کرے گا۔ دونوں ملکوں کے کسٹمز انتظامیہ کے اتفاق رائے سے مجوزہ معاہدہ کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس معاہدہ میں بھارت کے کسٹمز محکمہ کی تشاویش اور کسٹمز ویلیو، ٹیرف کلاسیفکیشن اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت والے مال کے ذریعہ کے بارے میں معلومات کے لین دین سے متعلق ضرورتوں کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4033
(Release ID: 1714699)
Visitor Counter : 219
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam