صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ملک میں آکسیجن ٹینکروں کی قلت سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت نے 10 اور 20 میٹرک ٹن کے 20 کرایوجینک ٹینکرس درآمد کیے اور ریاستوں کو مختص کیے
بھارت میں مجموعی ٹیکہ کاری احاطہ 14.5 کروڑ سے تجاوز کر گیا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.51 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے
8 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتے 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ۔19 سے متعلق موت کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا
مجموعی شرح اموات گھٹ کر 1.12 فیصد ہوئی
Posted On:
27 APR 2021 11:05AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 اپریل 2021: ملک میں آکسیجن ٹینکروں کی قلت کو دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے 10 میٹرک ٹن اور 20 میٹرک ٹن صلاحیت کے حامل 20 کرایوجینک ٹینکرس درآمد کیے ہیں اور انہیں ریاستوں کو مختص کیا ہے۔ مینوفیکچرنگ پلانٹس سے مختلف ریاستوں میں رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی نقشہ بندی کے ایک تیز رفتار عمل ہونے اور کرایوجینک ٹینکروں کے توسط سے طبی آکسیجن کے نقل و حمل کے ملک کے مشرقی حصے سے دیگر حصوں میں ایل ایم او دستیاب کرانے میں ایک روکاوٹ بننے کی وجہ سے آکسیجن کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے 20 میٹرک ٹن اور 10 میٹرک ٹن کی صلاحیت کے20 کرایوجینک آئی ایس او کنٹینر درآمد کیے گئے ہیں۔
بااختیار گروپ۔II (ای جی۔II) کی رہنمائی میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) سے مشورے کے بعد ان ریاستوں میں فراہم کاروں کو ان کنٹینروں کی تخصیص کی نقشہ بندی کی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے جزو کے طور پر ملک میں کووِڈ19 ٹیکے کی دی جا چکی خوراک کی مجموعی تعداد آج 14.5 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق 2074721 سیشنوں کے توسط سے مجموعی طور پر 145271186 ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں 9324770 حفظانِ صحت کارکنان کو پہلی خوراک اور 6060718 حفظانِ صحت کارکنان کو دوسری خوراک حاصل ہوئی۔ اسی طرح 12110258 ہراول دستے کے کارکنان کو پہلی خوراک اور 6425992 ہراول دستے کے صحتی کارکنان کو دوسری خوراک حاصل ہوئی۔ 60 برس سے زائد کی عمر کے افراد میں سے 50577743 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 8731091 مستفیدین کو دوسری خوراک حاصل ہوئی۔ 45 سے 60 برس کی عمر کے افراد میں سے 49348238 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 2692376 مستفیدین کو دوسری خوراک حاصل ہوئی۔
حفظانِ صحت کارکنان
|
ہراول دستے کے کارکنان
|
45 سے 60 برس کی عمر کے افراد
|
60 برس سے زائد کی عمر کے افراد
|
مجموعی تعداد
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراکٍ
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراکٍ
|
93,24,770
|
60,60,718
|
1,21,10,258
|
64,25,992
|
4,93,48,238
|
26,92,376
|
5,05,77,743
|
87,31,091
|
14,52,71,186
|
ملک میں اب تک مجموعی طور پر دی گئی خوراکوں میں دس ریاستوں کی حصہ داری 67.3 فیصد کے بقدر ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 لاکھ سے زائد ٹیکے لگائے گئے۔
ٹیکہ کاری مہم کے 101ویں دن (26 اپریل، 2021) 3174688 ٹیکے کی خوراکیں دی گئیں۔ 22797 سیشنوں کے توسط سے پہلی خوراک کے لئے 1973778 مستفیدین کو ٹیکہ لگایا گیا اور 1200910 مستفیدین کو ٹیکہ کی دوسری خوراکیں حاصل ہوئیں۔
تاریخ: 26 اپریل 2021 (دن۔ 101)
|
حفظانِ صحت کارکنان
|
ہراول دستے کے کارکنان
|
45 سے 60 برس کی عمر کے افرادٍ
|
60 سے برس سے زائد کی عمر کے افراد
|
مجموعی حصولیابی
|
پہلی خوراکٍ
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
25,347
|
50,829
|
1,13,062
|
1,00,751
|
11,69,656
|
2,74,518
|
6,65,713
|
7,74,812
|
19,73,778
|
12,00,910
|
بھارت میں مجموعی طور پر صحتیاب ہوئے افراد کی تعداد آج 14556209 ہوگئی۔ قومی صحتیابی کی شرح 82.54 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 251827 مریض روبہ صحت ہوئے۔
نئی صحتیابیوں میں دس ریاستوں کی حصہ داری 79.70 فیصد کے بقدر ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 323144 نئے معاملات درج کیے گئے۔
نئے کیسوں میں سے 71.68 فیصد کیس مہاراشٹر، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالا، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، گجرات اور راجستھان سمیت دس ریاستوں میں درج کیے گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یعنی 48700 نئے یومیہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد اترپردیش میں 33551 جبکہ کرناٹک میں 29744 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر 28 کروڑ سے زائد جانچیں کی جا چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر پازیٹیویٹی کی شرح 6.28 فیصد ہے۔
بھارت میں مجموعی کیس لوڈ 2882204 تک پہنچ چکا ہے۔ یہ ملک کے مجموعی مثبت کیسوں کے 16.34 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی ایکٹیو کیس لوڈ میں 68546 کیسوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
بھارت کے مجموعی ایکٹیو کیسوں میں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، کرناٹک، راجستھان، تمل ناڈو، گجرات اور کیرالا سمیت آٹھ ریاستوں کی حصہ داری 69.1 فیصد کے بقدر ہے۔
ملک میں مجموعی کیسوں میں سے ایکٹیو کیس 16.43 فیصد اور صحتیابیاں 82.54 فیصد کے بقدر ہیں۔
یومیہ مثبت شرح فی الحال 20.02 فیصد کے بقدر ہے۔
قومی مجموعی شرح اموات (سی ایف آر) مائل بہ انحطاط ہے اور فی الحال یہ 1.12 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2771 اموات درج کی گئیں۔
نئی اموات میں سے 77.3 فیصد اموات دس ریاستوں میں واقع ہوئیں۔ سب سے زیادہ اموات (524) مہاراشٹر میں واقع ہوئیں۔ 380 یومیہ اموات کے ساتھ دہلی دوسرے نمبر پر رہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ 19 سے متعلق موت کا ایک معاملہ سامنے نہیں آیا۔ ان میں دمن اور دیو اور دادر اور ناگر حویلی (مرکز کے زیر انتظام علاقے) ، تری پورہ، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر شامل ہیں۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-4011
(Release ID: 1714424)
Visitor Counter : 275