سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت کے پہلے شمسی خلائی مشن سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کو قابل رسائی بنانے کے لئے کمیونٹی سروس سینٹر کا قیام

Posted On: 27 APR 2021 1:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  27/اپریل2021 ۔ بھارت کے پہلے شمسی خلائی مشن سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کو ایک ویب انٹرفیس پر اکٹھا کرنے کے لئے ایک کمیونٹی سروس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ استعمال کنندگان ان اعداد و شمار کو فوراً دیکھ سکیں اور سائنسی پہلو سے اس کا تجزیہ کرسکیں۔

4005.jpg

اِسرو اور اے آر آئی ای ایس کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

 

آدتیہ-ایل 1 سپورٹ سیل (اے ایل 1 ایس سی) کے نام سے تیار کیا گیا یہ سروس سینٹر خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم (اسرو) اور بھارت سرکار کے سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے تحت خودمختار ادارہ آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنس (اے آر آئی ای ایس) کی مشترکہ کوشش ہے۔ اس مرکز کا استعمال گیسٹ آبزروروں کے ذریعہ سائنسی اعداد و شمار کے تجزیے اور سائنس آبزرونگ پروپوزل تیار کرنے میں کیا جائے گا۔

اے ایل 1 ایس سی کا قیام اے آر آئی ای ایس کے اتراکھنڈ میں واقع ہلدوانی کیمپس میں کیا گیا ہے، جو اسرو کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرے گا، تاکہ بھارت کے پہلے شمسی خلائی مشن آدتیہ-ایل1 سے حاصل ہونے والی سبھی سائنسی تفصیلات اور اعداد و شمار کا زیادہ سے زیادہ تجزیہ اور استعمال کیا جاسکے۔

یہ مرکز طلباء اور مختلف تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں، کالجوں وغیرہ کے اساتذہ اور آدتیہ-ایل1 پے لوڈ ٹیم اور فلکیاتی تحقیقی برادری کے درمیان علم کی ترسیل کے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرے گا۔ اس مرکز سے یہ توقع ہے کہ یہ آدتیہ-ایل1 مشاہدہ کے لئے آبزرویشن پروپوزل تیار کرنے میں گیسٹ آبزرورس / ریسرچرس کے لئے خصوصی ڈرافٹ تیار کرے گا اور ان کی مدد کرے گا۔ ساتھ ہی سائنسی اعداد و شمار کے رکھ رکھاؤ کے لئے ضروری تجزیاتی سافٹ ویئر کا خاکہ بنانے اور اسے فروغ دینے میں اسرو کی مدد کرے گا۔

یہ مرکز دنیا کی دیگر آبزرویٹریز (رصدگاہ) سے بھی جڑے گا اور سولر مشن سے متعلق اعداد و شمار دستیاب کرائے گا، جو آدتیہ-ایل1 سے حاصل ہونے والی تفصیلات میں معاون ہوسکتے ہیں اور استعمال کرنے والوں کو آدتیہ-ایل1 کی اپنی صلاحیتوں کے آگے کا سائنسی ہدف حاصل کرنے کا اہل بناسکتے ہیں۔

دیگر رصدگاہوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سورج کی نوعیت سے متعلق علم کی بنیاد تیار کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں، جس میں سورج کی سطح سے لے کر ہیلیواسفیئر تک کی تفصیلات کا خلاصہ شامل ہوسکتا ہے۔ یہ علم کی بنیاد سائنسی برادری کے لئے سورج کی سطح اور ہیلیواسفیئر کی روایتی ساخت کو آپس میں جوڑکر اس کا مطالعہ کرنے میں کافی معاون ہوسکتی ہے۔

اس مرکز اے ایل 1 ایس سی کے علاوہ اعداد و شمار کا تجزیہ اور آبرزویشن پروپوزل تیار کرنے کے مقصد سے صلاحیت سازی کے لئے قومی استعمال کنندگان کے لئے پندرہ روزہ تربیتی سہولت بھی دستیاب کرائی جائے گی۔ اسی سلسلے میں بھارت کے مختلف مقامات پر 2-3 روزہ چھوٹے چھوٹے ورک شاپوں کا انعقاد کیا جائے گا، جو خاص طور سے ایسی یونیورسٹیوں میں منعقد کئے جائیں گے جہاں آدتیہ-ایل1 سے متعلق اعداد و شمار کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اے ایل 1 ایس سی کے توسط سے آن لائن طریقے پر مسلسل ای- ورکشاپ اور آن لائن پلیٹ فارموں پر علوم سے متعلق مواد دستیاب کرانے کا بھی منصوبہ ہے۔

یہ مرکز آدتیہ-ایل1 سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کو نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی دستیاب کرائے گا، تاکہ اس مشن تک زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ پہنچ سکیں۔ یہ ہر خواہش مند شخص کو اعداد و شمار کا سائنسی تجزیہ کرنے کی چھوٹ دے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4005



(Release ID: 1714423) Visitor Counter : 236