وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19 لہر کے دوران سابق فوجیوں اور اُن کے وابستگان کو خدمات فراہم کرانے کیلئے کام کے بہت زیادہ دباؤ والے 51 ای سی ایچ ایس پالی کلینکس میں ٹھیکے پر مزید اسٹاف کی عارضی تعیناتی کو منظوری دی
Posted On:
27 APR 2021 10:56AM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19 کے موجودہ بحران کے دوران ملک بھر میں کام کے بہت زیادہ دباؤ والے سابق فوجیوں کی 51 تعاون والے صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس)، پالی کلینکس میں ٹھیکے پر مزید اسٹاف کی عارضی تعیناتی کو منظوری دی۔ جن ملازمین کی خدمات ٹھیکے پر حاصل کی جائے گی، ان میں شناخت کئے گئے ای سی ایچ ایس پالی کلینکس کے لئے ایک میڈیکل افسر ، نرسنگ اسسٹینٹ، فارمیسسٹ، ڈرائیور اور چوکیدار شامل ہیں۔ ان کی خدمات 3 ماہ کی مدت کے لئے کام کے عام اوقات کے بعد نائٹ ڈیوٹی کے لئے اسٹیشن ہیڈکوارٹرز کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔
یہ تعیناتی زیادہ دباؤ والے جن ای سی ایچ ایس پالی کلینکس میں کی جائے گی، وہ لکھنؤ، دلی چھاؤنی (بی ایچ ڈی سی)، بنگلور (اربن)، دہرادون، کوٹ پتلی، امرتسر، میرٹھ، چنڈی گڑھ، جموں، نئی دلی (لودھی روڈ)، سکندرآباد، آگرہ، امبالا، گریٹر نوئیڈا، گرداس پور، پنے، ترویندرم، جالندھر، کانپور، گڑگاؤں، گڑ گاؤں (سوہنا روڈ)، ہوشیار پور، موہالی، چنڈی مندر، الہ آباد، غازی آباد (ہنڈن)، پٹھان کوٹ، جودھپور، لدھیانہ، روپڑ، ترن تارن ؍ پٹی، کولکاتہ، دانا پور (پٹنہ)، کھڑکی (پنے)، پالمپور، بریلی، کولہا پور، یول، ساؤتھ پنے (لوہے گاؤں)، وشاکھا پٹنم، جے پور، گنٹور، بارکپور، چنئی، گورکھپور، پٹیالہ، نوئیڈا، بھوپال، کوچی، ویلور اور انچی میں واقع ہیں۔
اس اقدام سے ان علاقوں میں سابق فوجیوں اور ان کے وابستگان کو شدید معاملات میں رات کے وقت بھی فوری طور پر طبی مدد دستیاب کرانے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس منظوری کی میعاد 15؍اگست 2021 تک رہے گی۔
*************
ش ح ۔ ا گ ۔ ک ا
3998U. No.
(Release ID: 1714294)
Visitor Counter : 212