اسٹیل کی وزارت
اسٹیل پلانٹوں نے 3131 میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن سپلائی کی
اسٹیل پلانٹ میز ایل ایم او فراہم کرانے کے لئے اپنے محفوظ اسٹاک سے آکسیجن نکالنے کے خواہشمند
نائٹروجن اور آرگن ٹینکروں میں آکسیجن کی ڈھلائی کے مقصد سے تبدیلی کی جارہی ہے
Posted On:
26 APR 2021 4:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍اپریل : سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیل پلانٹوں نے 25 اپریل 2021 کو مختلف ریاستوں کو 3131.84 میٹرک ٹن لیکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) سپلائی کی ، جب کہ اس سے پچھلے روز 2894 ٹن ایل ایم او بھیجی گئی تھی۔ ایک ہفتے قبل اوسطاً 1500 / 1700 میٹرک ٹن یومیہ ایل ایم او بھیجی جارہی ہے۔ 25 اپریل کو پروڈکشن 3468.6 ایم ٹی تھا۔
اسٹیل پلانٹوں نے مختلف اقدامات کے ذریعے ایل ایم او کی سپلائی میں اضافہ کیا ہے جن میں نائٹروجن اور آرگن کے پروڈکشن میں کمی اور بیشتر پلانٹوں میں صرف ایل ایم او کا پروڈکشن کرنا شامل ہے۔
اسٹیل پلانٹوں کو عام طور پر اپنے اسٹوریج ٹینکوں میں 3.5 روز محفوظ اسٹاک رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کو ویپرائز کیا جاتا ہے اور آکسیجن پلانٹوں میں کوئی مسئلہ پیدا ہونے کی صورت میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اسٹیل پروڈیوسروں سے مسلسل بات چیت کے ذریعے محفوظ اسٹاک کو گزشتہ 3.5 دن سے کم کرکے 0.5 دن کیا گیا ، جس کی وجہ سے ایل ایم او کی سپلائی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
ایل ایم او تیز رفتار ڈھلائی کی سہولت فراہم کرانے کے لئے ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہدایت دی ہے کہ ایک مخصوص تعداد میں نائٹروجن اور آرگن ٹینکروں میں آکسیجن کی ڈھلائی کے لئے تبدیلی کی جائے۔ فی الحال 8345 ایم ٹی کی صلاحیت والے 765 نائٹروجن ٹینکروں اور 7642 ایم ٹی صلاحیت والے 434 آرگن ٹینکر دستیاب ہیں۔ آکسیجن کی ڈھلائی کے لئے اس کے ایک حصے کو تبدیل کرنے کی اجازت پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائزیشن ( پی ای ایس او) دے دی گئی ہے۔ اس سے ریاستوں کو ایل ایم او کی ڈھلائی میں پیش آنے والی ایک بڑی رکاوٹ دور ہو جائے گی۔ فی الحال 1172 ٹینکر ایل ایم او کے لئے دستیاب ہیں، جن کی صلاحیت 15900 میٹرک ٹن ہے۔
بھلائی اسٹیل پلانٹ اپنے لکویڈ آکسیجن کے پروڈ کشن میں 15 ایم ٹی کا اضافہ کرنے کے لئے ایک قلیل مدتی شٹ ڈاؤن کرر ہا ہے۔ ا س شٹ ڈاؤن سے بھیجے جانے والے ایل ایم او کے کام میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔ اسی طرح کی ہدایات سرکاری شعبے کے دیگر اسٹیل پلانٹوں کو دی گئی ہیں، کہ وہ اپنی صلاحیت میں اضافے کا امکان تلاش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا گ- ق ر)
U-3996
(Release ID: 1714284)
Visitor Counter : 176