وزارت خزانہ

سی بی آئی سی کے ذریعہ ہینڈ ہولڈنگ ٹریڈ ، صنعت اور مخصوص افرادکی مدد کیلئے ایک مخصوص ہیلپ ڈیسک کا قیام


آکسیجن اور آکسیجن سے متعلق سازوسامان وغیرہ سمیت کووڈ سے متعلق درآمدات کے کسٹم کلیئرنس میں تیزی لانے کے اقدامات

Posted On: 26 APR 2021 1:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 26 اپریل        سینٹرل بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم (سی بی آئی سی) نے کووڈ سے متعلق درآمدات سے وابستہ سوالات کے بارے میں مکمل جانکاری اور تجارت ، صنعت اورمخصوص  افراد کو تیزی سے کسٹم کلیئرنس  کے نپٹارے میں تعاون دینے کے لیے ایک مخصوص ہیلپ ڈیسک تشکیل دی گئی ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ، حکومت ہند کووڈ سے متعلق درآمدات کو بغیر کسی رکاوٹ کے فوری کسٹم کلیئرنس کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے ، تاکہ وہ بروقت صارفین / مستحقین تک پہنچ سکے۔

محکمہ کسٹم کو مختلف حلقوں سے  اس سلسلے میں سوالات اور درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ سوالات اور درخواستیں محصول میں رعایت سے متعلق  تمام فوائد کی دستیابی ، کلیئرنس کا  طریقہ کار ، مختلف وزارتوں سے اندراج کی ضروریات وغیرہ سے متعلق ہیں۔ سی بی آئی سی کے ذریعہ اس عمل کو ہموار کرنے اور شعبہ تجارت  کے تمام سوالات اور شکایات کو پورا کرنے کے لئے ، ایک مخصوص سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

نپٹارے (کلیئرنس )سے متعلق معاملے میں تجارت کو تعاون فراہم کرنے کے لیے ایک تشکیل شدہ شکل میں تفصیلات حاصل کرنے اور جلد از جلد شکایتوں کا ازالہ کرنے کی غرض سے اس یو آر ایل (https://t.co/IAOQenWwO2 ) کے تحت ایک آن لائن فارم تشکیل دیا گیا ہے ۔ عام جانکاری حاصل کرنے کے لیے صارفین  icegatehelpdesk@icegate.gov.in  کے ذریعہ ای میل بھیج سکتے ہیں یا ٹول فری نمبر 1800-3010-1000 پر کال کرسکتے ہیں۔ ہیلپ ڈیسک میں موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد حل کرنے کے لئے قریب سے نگرانی کی جائے گی۔

مزید یہ کہ مقامی سطح پر شکایات کے ازالے کے لئے زونل سطح کے نوڈل افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور ان افسران کی فہرست مندرجہ ذیل یو آر ایل  (https://www.cbic.gov.in/resources//htdocs-cbec/CBIC%20Nodal%20Officers%20for%20Covid%2019%20Revised.pdf) پر دیکھی جا سکتی ہے۔

شکایتوں کے مکمل حل اور کووڈ سے متعلق سازوسامان نیز خام مال خاص طور پر آکسیجن اور آکسیجن سے متعلق سازوسامان کی تیزی سے کلیئرنس کے لیے محکمہ کسٹم میں جوائنٹ سکریٹری جناب گورو مسلڈن سی بی آئی سی میں نوڈ آفیسر ہوں گے۔ ہیلپ ڈیسک یا زونل افسران کے ذریعہ شکایتوں کا ازالہ نہیں ہونے کی صورت میں ان شکایتوں کو ایک وضاحتی ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعہ ان کے نمبر: 9810619628 یا ای میل: masaldan.gaurav[at]nic[dot]in پر ارسال کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

U-3980



(Release ID: 1714258) Visitor Counter : 182