ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے آئندہ 24 گھنٹے میں 140 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق آکسیجن پہنچائے گی
70 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن لے کر ایک آکسیجن ایکسپریس آج رات دلی کیلئے روانہ ہوگی
بھارتی ریلوے نے ممکنہ آکسیجن نقل و حمل کے لئے کئی راستوں کا انتخاب کیا ہے
ریمپس اور ریکس تیارہیں
Posted On:
25 APR 2021 6:19PM by PIB Delhi
بھارتی ریل، مشن موڈ میں، آئندہ 24 گھنٹے میں ، 140 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق آکسیجن پہنچانے جا رہی ہے۔ فی الحال 9 ٹینکر پہلے سے ہی اس کام میں لگے ہیں، جن میں سے 5 آج رات لکھنؤ پہنچیں گے۔ رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او)، کے باقی 4 کنٹینر، جو پہلے ہی بوکارو سے چل چکے ہیں، کل صبح سویرے لکھنؤ پہنچنے کی امید ہے۔
اب تک، آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں ممبئی سے وِزاگ کے درمیان ناگپور کے راستے ناسک تک اور لکھنؤ سے بوکارو تک اور واپسی کے لئے چلی ہیں۔اب تک تقریباً 150 ٹن رقیق آکسیجن والے کُل 10 کنٹینروں کی ڈھلائی کی جا چکی ہے۔
حال میں ، 9 ٹینکرپہلے سے ہی راستے میں ہیں۔ ان میں سے 5 ٹینکر آج رات تک لکھنؤ پہنچ جائیں گے اور رقیق طبی آکسیجن کے باقی 4 کنٹینر جو پہلے ہی بوکارو سے چل چکے ہیں، آج رات لکھنؤ پہنچنے کی امید ہے۔
4 ٹینکروں (تقریباً 70 میٹرک ٹن ایل ایم او) کو لے کر ایک آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑی آج رات چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے دلی کیلئے روانہ ہوگی۔
بھارتی ریلوے نے دلی حکومت کو روڈ ٹینکروں کے حصول کیلئے مطلع بھی کر دیا ہے۔ بھارتی ریلوے، درگاپور سے دلی تک کنٹینر ویگنوں کے ذریعے آکسیجن کنٹینروں کی نقل و حمل کے لئے بھی تیار ہے۔
بھارتی ریلوے درج ذیل راستوں سے آکسیجن لے جانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے:
مہاراشٹر میں مزید رقیق طبی آکسیجن کی فراہمی کے لئے، بھارتی ریل نے جام نگر سے ممبئی تک اور وِزاگ ؍ انگل سے ناگپور ؍ پنے کے لئے آکسیجن کے نقل و حمل کا منصوبہ بنایا ہے۔
بھارتی ریل نے تلنگانہ کو رقیق طبی آکسیجن پہنچانے کے لئے انگل سے سکندرآباد تک کے راستوں کی نقشہ بندی کی ہے۔
آندھرا پردیش کے لئے، بھارتی ریل نے رقیق طبی آکسیجن کو انگل سے وجے واڑا تک لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مدھیہ پردیش کے لئے، بھارتی ریل نے لکوڈ میڈیکل آکسیجن کے نقل و حمل کے لئے جمشید پور سے جبل پور تک والے راستے کو اختیار کیا ہے۔
ایک کرایوجینک کارگو ہونے کے ناتے لکوڈ آکسیجن کی گاڑیوں میں کئی حدبندیاں ہوتی ہیں، جیسے کہ اس کو لے جانے کے لئے زیادہ سے زیادہ رفتار، رفتار کو بہت زیادہ یا بہت کم کرنا اور لوڈنگ سے متعلق پابندیاں جیسے رقیق آکسیجن کی دستیابی اور لوڈنگ ریمپس وغیرہ۔ رقیق آکسیجن کی نقل و حمل کے لئے راستوں کے انتخاب (روٹ میپنگ) کے سلسلے میں (مختلف آر یو بی اور ایف او بی کی وجہ سے)اس راستے میں زیادہ سے زیادہ کلیئرنس کی دستیابی کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا پڑتا ہے۔
*************
ش ح ۔ ک ا
3963. U. No
(Release ID: 1714076)
Visitor Counter : 165