وزارت اطلاعات ونشریات

سینئر آئی آئی ایس افسر منی کانت ٹھاکر کا انتقال


آئی آئی ایس برادری ، سینئر آئی آئی ایس افسر نریندر کوشل کو بھی یاد کر رہی ہے جن کا انتقال پچھلے ہفتے کورونا سے ہو گیا تھا

Posted On: 25 APR 2021 2:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25  اپریل ، 2021 / سینئر آئی آئی ایس افسر منی کانت ٹھاکر کووڈ – 19 انفیکشن کی وجہ سے آج صبح چل بسے۔ انہیں دلی کے صفدرجنگ اسپتال میں  داخل کرایا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-04-25at2.01.48PMUO0O.jpeg

جناب ٹھاکر صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں میڈیا کے سربراہ کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔ آئی آئی ایس میں اپنی 30 سال کی خدمات میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مختلف محکموں میں خدمات انجام دیں جن میں آکاشوانی کے خبروں کے شعبے  اور دوردرشن نیوز کےبیورو آف آؤٹ رِچ اینڈ کمیونکیشن بھی شامل ہے۔  انہوں نے آکاشوانی کے خبروں کے شعبے اور ڈی ڈی نیوز میں رپورٹنگ کے سربراہ کی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت آکاشوانی کے خبروں کے شعبے ، دوردرشن نیوز اور پریس کلب آف انڈیا کے سینئر افسران نے جناب ٹھاکر کے انقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آئی آئی ایس برادری نے سینئر آئی آئی ایس افسر جناب نریندر کوشل کو بھی یاد کیا ہے جو اترا کھنڈ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تھے۔ انہوں نے رشی کیش کے ایمز میں 18 اپریل کو کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی جان گنواں دی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-04-25at2.15.56PMWXD5.jpeg

ان دونوں ہی افسران کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک سروس کے تئیں خود کو وقف کر دینے پر یاد رکھا جائے گا۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

25.04.2021

U –3956



(Release ID: 1714044) Visitor Counter : 93