وزارت دفاع

ایئر وائس مارشل آشوتوش شرما کی طرف سے مبینہ طور پر لکھے گئے واٹس ایپ پیغام پر وضاحت

Posted On: 25 APR 2021 12:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25  اپریل ، 2021 / واٹس ایپ کے ایک پیغام جو گردش کر رہا ہے اور جسے بینگلور کے فضائیہ کے کمانڈ اسپتال کے ایئر مارشل آشوتوش شرما نے مبینہ طور پر لکھا ہے جس میں کووڈ – 19 عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے بھاپ کے استعمال کے لیے کہا گیا ہے۔

یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ بینگلور میں کوئی ایئر مارشل آشوتوش شرما نہیں ہیں۔ بینگلور کے بھارتی فضائیہ کے کمانڈ اسپتال کی سربراہی ایئر وائس مارشل  آشوتوش شرما کرتے ہیں  اور مذکورہ پیغام انہوں نے نہیں دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ اور ایئر وائس مارشل آشوتوش شرما ایسی کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کرتے جو اس پیغام میں کہی گئی ہے۔ کوئی بھی شخص جس میں کووڈ – 19 کی علامتیں ظاہر ہو رہی ہوں اُسے علاج کے لیے پیشہ ورانہ طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

25.04.2021

U –3955


(Release ID: 1714040) Visitor Counter : 246