وزارت خزانہ

حکومت نے بڑھتی عالمی وبا کے پیش نظر کچھ یقینی معاملوں میں وقت کی حد بڑھائی

Posted On: 24 APR 2021 12:15PM by PIB Delhi

ملک کے شہریوں کی زندگی کو متاثر کرنے والی شدید کووڈ-19 عالمی وبا میں ہورہے اضافے اور ٹیکس دہندگان، ٹیکس کنسلٹینٹس ودیگر فریقوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو دیکھتے ہوئے سابقہ مختلف نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ براہ راست ٹیکس متنازع(ویواد سے وشواس ایکٹ 2020) کے تحت مختلف طے کردہ تاریخوں کی وقت کی حد جنہیں پہلے 30 اپریل 2021 تک بڑھایا گیا ہے، سرکار نے آج اس وقت کی حد کو اور بڑھا دیا ہے۔

بہت سے نمائندوں سے حاصل ہوئی درخواستوں اور ان کے ذریعے محسوس کی جارہی مشکلات کو دور کرنے کے پیش نظر مرکزی سرکار نے ٹیکسیشن اور دیگر قانون (چھوٹ) اور مختلف شقوں میں ترمیم قانون 2020 کے تحت جاری کئے گئے مختلف نوٹیفکیشن کے ذریعے سے سابقہ میں 30 اپریل 2021 تک بڑھائی گئی وقت کی حد کو اب 30 جون 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل معاملات شامل ہیں۔

انکم ٹیکس قانون 1961 (اس کے بعد قانون کہا جاتا ہے) کے تحت اندازہ یا دوبارہ اندازہ لگانے کے لئے کسی بھی حکم کو پاس کرنے کی وقت کی حد جیسے دفعہ 153 یا دفعہ 153 بی کے تحت فراہم کیا جاتا ہے۔

قانون کی دفعہ 144 سی کے سب سیکشن (13) کے تحت ڈی آر پی کی ہدایت کے نتیجے میں ایک حکم پاس کرنے کی وقت کی حد۔

اندازے کو پھر سے جاری کرنے کے لئے قانون کی دھارا 148 کے تحت نوٹس جاری کرنے کی وقت کی حد، جہاں آمدنی کا اندازہ نہیں کیا گیا ہے۔

مالی قانون 2016 کی دفعہ 168 کے سب سیکشن (1) کے تحت ایکوی لایزیشن لیوی کی پروسیسنگ کی اطلاع بھیجنے کی وقت کی حد۔

یہ بھی طے کیاگیا ہے کہ براہ راست ٹیکس ویوواد سے وشواس قانون 2020 کے تحت دی رقم کی ادائیگی کی وقت کی حد کو بھی بنا فاضل رقم کے 30 جون 2021 تک بڑھا دیا جائے گا۔ مذکورہ تاریخوں کی توسیع کی جانکاری کے لئے نوٹیفکیشن مناسب وقت میں جاری کیا جائے گا۔

.................

ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-3933



(Release ID: 1713945) Visitor Counter : 231