وزارت خزانہ

وزیراعظم نے آکسیجن اور اس سے متعلق آلات کی سپلائی میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامت کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی


آکسیجن اور اس سے متعلق آلات پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور صحت سے متعلق محصول معاف کیا گیا

کووڈ سے متعلق ویکسین کو بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنٰی کیا جائے گا

Posted On: 24 APR 2021 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 اپریل ، 2021 / وزیراعظم نے ملک میں آکسیجن کی دستیابی میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ گھر اور اسپتال دونوں جگہوں پر مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے طبی درجے کی آکسیجن اور آلات کی سپلائی میں اضافہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے سبھی وزیروں اور محکموں سے زور دے کر کہا کہ آکسیجن اور طبی ساز و سامان میں اضافہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ریمڈیسویر اور اس کی اے پی آئی پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ تجویز رکھی گئی کہ مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی سے متعلق آلات کی درآمد کو بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ ان کی پیداوار اور دستیابی میں اضافہ کرنے کی خاطر اور اس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اس پر عائد بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور درآمد پر لگنے والے صحت محصول سے اسے پوری طرح مستثنٰی کر دیا جائے۔ جن آلات پر سے بنادی کسٹم ڈیوٹی تین مہینے کے لیے ہٹائی گئی ہے وہ اس طرح ہے :

1۔ طبی درجے کی آکسیجن

2۔ آکسیجن کنسنٹریٹر اور اس کے ساتھ فلو میٹر، ریگولیٹر، کنیکٹر اور ٹیوبنگ

3۔ ویکیوم پریسر سوینگ ایبزارپشن (اے ایس یو ) اور پریسر سوینگ ایبزارپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس ، کرایوجینک آکسیجن، ایئر سیپریشن یونٹس (اے ایس یو) رقیق اور گیس آکسیجن کی تیاری

4۔ آکسیجن کینیسٹر

5۔ آکسیجن فیلنگ سسٹم

6۔ آکسیجن اسٹوریج ٹینک، آکسیجن سلینڈر جس میں کرایوجینک سلینڈرس اور ٹینک بھی شامل ہیں

7۔ آکسیجن جینریٹر

8۔ آئی ایس او کنٹینرس فار شپنگ آکسیجن

9۔ آکسیجن کے لیے کرایوجینک روڈ ٹرانسپورٹ ٹینکس

10۔ مندرجہ بالا چیزوں کے حصوں کو، آکسیجن  کی تیاری ، لانے لے جانے ، تقسیم یا اسے ذخیرہ کرنے کےلیے آلات کی تیاری کے کام میں لایا جائے گا

11۔ کوئی بھی دیگر آلہ جس سے آکسیجن پیدا ہوسکتی ہے

12۔ وینٹیلیٹرس

13۔ ہائی فلو نزل کینیولا اور اس کے لوازمات

14۔ نان انویسیو وینٹیلیشن کے ساتھ استعمال کے لیے ہیلمیٹ

15۔ نان انویسیو وینٹیلیشن اور آئی سی یو وینٹیلیٹرز کے لیے ناک پر لگنے والا ماسک

16۔ آئی سی یو وینٹیلیٹرس کے لیے نان انویسیو وینٹیلیشن  نزل ماسک

مندرجہ بالا کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کووڈ – 19 ویکسین کی درآمد پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو بھی 3 مہینے کی مدت کےلیے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

اس سے ان اشیاء کی دستیابی میں اضافہ ہوگا  اور اس کی قیمت کم ہوگی۔

حکومت نے آکسیجن اور میڈیکل سپلائی کو بہتر بنانے کےلیے پچھلے کچھ دنوں میں بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ بھارتی فضائیہ آئی اے ایف کے طیارے کرایوجینک آکسیجن ٹینک ، سنگاپور سے لا رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ سفر کے وقت کو کم کرنے کے لیے ان ملکوں میں آکسیجن ٹینک پہنچا رہی ہے۔

وزیر خزانہ ، کامرس و صنعت کے وزیر ، صحت کے وزیر،  وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، نیتی آیوگ کے رکن، ڈاکٹر گلیریا ، مالیہ کے محکمے کے سکریٹری ، صحت اور ڈی پی آئی آئی ٹی اور دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

*************

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

24.04.2021

U –3929



(Release ID: 1713890) Visitor Counter : 210