کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ریم ڈسیور تیار کرنے کے لئے 25 نئی مینوفیکچرنگ مقامات کو منظوری دی گئی


ریم ڈسیور کی ماہانہ پیداواری صلاحیت 40 لاکھ Vials سے بڑھاکر اب ماہانہ 90 لاکھ Vials کردی گئی

جلد ہی ریم ڈسیور کی پیدوار یومیہ 3 لاکھ Vial تک کردی جائے گی

Posted On: 23 APR 2021 7:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23  اپریل2021

کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے بتایا کہ 12 اپریل سے ریم ڈسیور دوا تیار کرنے کے لئے 25 نئی مینوفیکچرنگ مقامات کو منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریم ڈسیور کی پیدوار کی ماہانہ صلاحیت اب بڑھا کر 90 لاکھ Vials کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ ماہانہ 40 لاکھ Vials تھی۔ بہت جلد ہی یومیہ 3 لاکھ Vial تیار کی جائے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جارہی ہے اور ہم کو ریم ڈسیور کی سپلائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑنا چاہئے۔

...............................................................

 

   ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-3924


(Release ID: 1713733) Visitor Counter : 221