وزارت دفاع

اے ایف ایم ایس کووڈ – 19 کیسوں میں حالیہ اضافے پر قابو پانے کے لیے جرمنی سے آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ درآمد کرے گی


وزارت دفاع اے ایف ایم ایس میں ایس ایس سی ڈاکٹروں کو 31 دسمبر ، 2021 تک توسیع دے رہی ہے

Posted On: 23 APR 2021 5:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23 اپریل ، 2021/مسلح فوجوں کی طبی خدمات (اے ایف ایم ایس) نے پورے ملک میں کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے دوران اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کے دوران جرمنی سے آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ اور کنٹرینرز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی سے آکسیجن تیار کرنے والے 23 موبائل پلانٹس کو فضائی راستے سے لایا جا رہا ہے جنہیں اے ایف ایم ایس اسپتالوں میں کام میں لایا جائے گا جہاں  کووڈ مریضوں  کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ہر ایک پلانٹ کی صلاحیت ایک منٹ میں 40 لیٹر آکسیجن تیار کرنے اور 2400 لیٹر فی گھنٹہ آکسیجن تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس رفتار سے آکسیجن دن رات 20 سے 25 مریضوں کو خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ ان پلانٹس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتے ہیں۔ امید ہے کہ آکسیجن تیار کرنے والے یہ پلانٹس بھارت میں ایک ہفتے کے اندر اندر پہنچ جائیں گے۔

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –3916


(Release ID: 1713694) Visitor Counter : 276