کابینہ
کابینہ نے بنگلور میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ 2 اے اور مرحلہ2 بی کی منظوری دی
Posted On:
20 APR 2021 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20 اپریل ، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بنگلور میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ 2 اے (سنٹرل سلک بورڈ جنکشن سے کے آر پورم تک) اور مرحلہ 2 بی (ہیبل جنکشن کے راستے آر پورم سے ہوائی اڈے تک) جس کی کل لمبائی 58.19 کلومیٹر ہے، کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کی کل لاگت 14788.101 کروڑ روپے ہے۔
اس منصوبے پر عمل درآمد سے بنگلور کو بیحد ضروری اضافی سرکاری ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ مہیا ہوگا۔
مقاصد:
اس منصوبے سے بنگلورو میں شہری نقل و حمل کے نظام کو ہموار کیا جائے گا، جو کہ انتہائی ترقی، نجی گاڑیوں کی تعداد میں اضافے اور شہر میں بھاری تعمیر کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے جس میں سفری بنیادی ڈھانچے اور صنعتی سرگرمیوں پر زور دیا گیا ہے اور لوگوں کو ایک محفوظ، قابل اعتماد اور آرام دہ عوامی ٹرانسپورٹ مہیا کرایا جائے گا۔
میٹرو پروجیکٹ اپنے آپ میں شہری نقل و حمل کے روایتی نظام پر ایک اختراع ہے۔ یہ پروجیکٹ ایک کفایتی اور موثر انداز میں دیگر شہری نقل و حمل نظام کے ساتھ انضمام پر مشتمل ہے جو صرف ڈیزائننگ، ٹکنالوجی اور ادارہ جاتی کے بندوبست کے اختراعی طریقوں کو اپنانے سے ہی ممکن ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 3859
(Release ID: 1713012)
Visitor Counter : 246
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam