وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے تین ہزار کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی

Posted On: 19 APR 2021 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18   اپریل 2021،           بھارتی بحریہ کے جہاز سورن نے  بحیرہ عرب  میں نگرانی کے گشت کے دوران  مشتبہ حرکات و سکنات والی ایک ماہی گیری کشتی  نظر آئی۔ کشتی کی جانچ کرنے کے لئے جہاز کی ٹیم نے تلاشی کی کارروائی  کی جس کے نتیجے میں   300 کلوگرام سے زیادہ  منشیات ضبط  کی گئی۔

اس کشتی کو  اس کے عملے سمیت  کوچی کیرل کی  قریبی بھارتی بندرگاہ تک  مزید تحقیقات کے لئے لے جایا گیا۔ ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی بازار میں قیمت  کا 3000 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ منشیاتی کی بہت بڑی ضبطی ہے۔ یہ نہ صرف مقدار اور قیمت کے معاملے بلکہ اس سے  منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ  کے راستوں میں رکاوٹ بھی  پیدا کی گئی ہے۔ یہ  منشیات  مکرانت ساحل سے چلی تھی  اور  بھارت ، مالدیپ اور سری لنکا  میں  مختلف مقامات تک انہیں پہنچایا جانا تھا۔ منشیات کی لت  سے  انسانی زندگی کے نقصان کے علاوہ  منشیات کی تجارت سے  ملنے والی رقم کو   دہشت گردی ، مذہبی تشدد پسندی   اور مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال  کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3827

                          



(Release ID: 1712753) Visitor Counter : 203