نیتی آیوگ

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے کاؤنسل سی ایس آئی آر نے ملک بھر میں اٹل جدت طرازی مشن کے ذریعہ قائم 295 اٹل ٹِنکرنگ لیبس کو اپنے انتظام میں لے لیا


اس کا مقصد اس کے سائنس دانوں اور لیبس سے فائدہ حاصل کرنے والے طلبا میں ایس ٹی ای ایم پر مبنی تحقیق اور جدت طرازی میں دلچسپی پیدا کرنا ہے

Posted On: 09 APR 2021 5:31PM by PIB Delhi

آج سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کاؤنسل (سی ایس آئی آر)نے طلبا کے مابین سائنسی تحقیق اور جدت طرازی کے جذبے کو پروان چڑھانے کی غرض سے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پورے ملک میں اٹل جدت طرازی مشن (اے آئی ایم)،نیتی آیوگ کی اہم 295 ٹِنکرنگ لیبس کو باضابطہ طور پر اپنے زیر انتظام لے لیا ۔

سی ایس آئی آر نے اپنی 36 لیبس کے ساتھ ملک بھر کی 295اٹلس اور ان کے طلبا کو اپنے انتظام میں لے لیا ہے۔ یہ پورے بھارت کے نوجوان جدت طرازوں کیلئے ایک غیر معمولی موقع ہے کہ وہ ملک کے بہترین دماغوں اور سائنس دانوں سے علم حاصل کریں۔اس موقع کی بدولت جدت طرازی کرنے والے طلبا اپنے اسکول،خاندانوں اور مقامی برادریوں کیلئے ایک جیتی جاگتی ترغیبات اور مثالیں بن سکیں گے۔

سی ایس آئی آر ان اعلیٰ تحقیق کاروں اور سائنس دانوں کو نامزدکرے گی جو ہر اٹلس میں سے کسی کےصلاح کار بنیں گےاور اس کے وسیلہ کے افراد کی حیثیت سے کام کریں گے۔اے آئی ایم اور سی ایس آئی آر ،سائنسی اور ٹیکنالوجی سے متعلق نظریات،خیالات اور سماجی امور سے متعلق مختلف النوع موضوعات پر طلبا کیلئے سلسلے وار ویبینارس کا بھی انعقاد کریں گے۔

اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر ،نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سکریٹری،آر رامانن نے آج منعقد ہوئےا س اشتراک کا ورچوئل طور پر آغاز کرنے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے ذریعہ کی گئی متعلقہ اختراعات کی غیر معمولی  اہمیت کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔اس لئے سی ایس آئی آر کے ساتھ یہ ساجھیداری،اٹل جدت طرازی مشن کیلئے ایک اہم تاریخی کامیابی ہے۔ جس میں عوام کے ساتھ ایس ٹی ای ایم تحقیق اور جدت طرازی سے متعلق تال میل میں دلچسپی پیدا کررہی ہے اور نجی تنظیمیں ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا:’’سی ایس آئی آر کے ساتھ اس اشتراک کی بدولت ملک میں نوجوان اسکول طلبا کو سی ایس آئی آر لیس کے ذریعہ فراہم کئے گئے مواقع میں زبردست اضافہ ہوا۔ کیونکہ یہ نہ صرف 2020 ۔این ای پی کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے بلکہ اس سے ایک آتم نربھر بھارت کیلئے بھی راہ ہموار ہوگی۔‘‘

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے کہا کہ’’ملک کے نوجوان طلبا تک رسائی حاصل کرسکنے میں یہ سی ایس آئی آر کی تاریخ میں ایک بہت دلچسپ سنگ میل ہے سی ایس آئی آر ،اپنی اختراعات ،سائنسی اور ٹیکنالوجی کے  ذریعہ بھارت کے عوام کے ساتھ ہمیشہ منسلک رہا ہے۔اس کے علاوہ،اپنے اہم ’’جگیا سا‘‘ پروگرام کے ذریعہ بھی گزشتہ چند سالوں کے دور ان تین لاکھ سے زیادہ طلبا کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے۔اے آئی ایم کے ساتھ اس ساجھیداری سے ہمیں ایک موقع فراہم ہوا ہے کہ ہم طلبا برادری کے ساتھ رابطوں میں اور بھی زیادہ توسیع کریں۔

ڈاکٹر منڈے نے ملک بھر میں جدت طرازی اور صنعت سازی کوفروغ دینے میں اے آئی ایم کے کام کی بھی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015632.jpg

 

سی ایس آئی آر ۔این ای آئی ایس ٹی کے ڈائریکٹر ۔ڈاکٹر جی نرہاری شاستری نے اپنے خطاب میں کہا ’’یہ ایک عظیم کامیابی ہے کہ اختراعی ذہنیت سے متعلق مسئلے کو حل کرنے کے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ہم مزید قریب آرہے ہیں جو سی ایس آئی آر اور اے آئی ایم کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔‘‘

ڈاکٹر شاستری نے مزید کہا : ’’یہ سیکھنے کا ایک تجربہ ہے کہ کیسے یہ طلبا اور خاص طور پر ملک کے دور دراز کے علاقوں،کے طلبا ، ملک کے مستقبل کے سائنس داں بننے کی جانب بہت پر جوش انداز میں اٹلس میں کام کررہے ہیں اور یہی ایک بات ہے کہ جس پر ملک کو فخر ہونا چاہئے۔‘‘ ایچ آر ڈی جی کے سربراہ ڈاکٹر انجان رائے نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سی ایس آئی آر کی سی ایس آئی آر لیبس کے ساتھ ایک خاص صلاحیت ہے کہ وہ ملک میں ہر زون میں علاقائی زبانوں میں جڑ سکتے ہیں اور مقامی تغیر بن سکتے ہیں۔

اے آئی ایم جگیا سا2.0 پروگرام کے تحت سی ایس آئی آر ورچوئل لیب پہل میں ایک ساجھیدار بن سکتا ہے۔جس کا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی خواہشی کے مطابق سی ایس آئی آر نے آغاز کیا ہے۔  یہ ساجھیداری،ملک کے نوجوانوں کے فائدے کیلئے اے آئی ایم کی اختراعی طاقت اور تحقیق و ترقی کی صلاحیت اور ایس آئی آر کی صلاحیت کو بروئے کا ر لاسکتی ہے۔

اے آئی ایم اور سی ایس آئی آر دونوں،اس نئے اشتراک اور تال میل کے ذریعہ نئے سنگ میل حاصل کرنے کی جانب مل کر کام کررہے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ع م ۔ م ش

U. No. 3567

 


(Release ID: 1712630) Visitor Counter : 254