وزارت دفاع

چیف آف ایئر اسٹاف سی اے ایس کا فرانس کا دورہ

Posted On: 19 APR 2021 10:05AM by PIB Delhi

فرانس کی فضائیہ اور خلا سے متعلق فورس کے ساتھ بڑھتے دو طرفہ دفاعی اشتراک کو جاری رکھنے کے مقصد سے ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ ،پی وی ایس ایم،اے وی ایس ایم،وی ایم ،اے ڈی سی،چیف آف ایئر اسٹاف (سی اے ایس) آج ایک سرکاری دورہ پر فرانس روانہ ہوگئے۔

19 سے 23 اپریل تک کے چیف آف ایئر اسٹاف کے  اس دورے سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان رابطوں کی سطح مستحکم کرنے کیلئے امکانی مواقع میں اضافہ ہوگا۔

چیف آف ایئر اسٹاف فرانس کی سینئر فوجی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال اور میٹنگیں کریں گے اور فوجی تنصیبات اور فضائیہ کے اڈوں کا دورہ کریں گے۔فروری 2020 میں فرانسیسی فضائیہ اور خلا سے متعلق فورس(ایف اے ایس ایف)کے چیف آف اسٹاف جنرل فلپ  لے وینے کے بھارت دورے کے بعد چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ کا یہ دورہ ہورہا ہے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان ماضی قریب میں فوجی کارروائی سے متعلق اہم بات چیت ہوئی ہے۔آئی اے ایف اور ایف اے ایس ایف نے دوطرفہ ہوائی مشقوں کے سلسلے “GARUDA” کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کی پروازوں سے متعلق ہوپ مشقوں میں حصہ لیا ہے۔ ہوپ مشقیں ،جنوری 2021 میں جودھپور کے ایئر فورس کے اسٹیشن پر ایکس ڈیزرٹ نائٹ 21 کے نام سے منعقد ہوئی تھیں ۔آئی اے ایف اور ایف اے ایس ایف نے متحدہ عرب امارات یو اے ای کی فضائیہ کی میزبانی میں مارچ2021 میں دوسرے دوست ملکوں کے ساتھ ایکس ڈیزرٹ فلیگ میں بھی حصہ لیا تھا۔

چیف آف ایئر اسٹاف کا یہ دورہ باہمی اشتراک میں مزید اضافہ کرنے میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

*************

ش ح۔ع م ۔ م ش

U. No. 3818

 



(Release ID: 1712621) Visitor Counter : 238