صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈرگس اور کاسمیٹکس قانون کے تحت 8 طبی اشیا کیلئے نیا انضباطی نظام

سپلائی چین کے تسلسل اور طبی آلات سے متعلق ضابطوں (2017)کے تحت ان کے انضباطی حکم کا نفاذ کرتے ہوئے دستیابی کو یقینی بنانے کی
غرض سے 6 مہینہ کی تتغیراتی مدت کی اجازت دی گئی

Posted On: 18 APR 2021 7:05PM by PIB Delhi

بھارتی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک سرگرم اور حساس حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج آٹھ منضبط طبی آلات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نے اس سے پہلے ڈرگس اور کاسمیٹکس قانون کے تحت درج ذیل اشیاء کو منضبط کئے جانے کا اطلاع نامہ جاری کیا تھا۔ یہ ایکٹ (طبی آلات سے متعلق ضابطوں 2017 کے تحت مورخہ 8 فروری 2019 کو (ای).775  ایس اوکے مطابق) یکم اپریل 2021 سے نافذ ہوا تھا۔

(1) تمام نصب کئے جاسکنے والے طبی آلات ۔

(2) سی ٹی اسکین سے متعلق سازو سامان۔

(3) ایم آر آئی سے متعلق سازو سامان۔

(4)قلب میں ریشہ سازی کو روکنے والی مشین۔

(5) پی ای ٹی سے متعلق سامان۔

(6) ڈائیلا سیز مشین۔

(7) ایکسرے مشین اور

(8) ہڈیو ں کے گودے کے سیل کو علیحدہ کرنے والی مشین۔

اس کے مطابق ، مذکورہ حکم کے مطابق درآمد کاروں اور طبی سازوں سامان تیار کرنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق مرکزی اتھارٹی یا ریاستی اتھارٹی سے، جیسا بھی معاملہ ہو،یکم اپریل 2021 سے مذکورہ آلات کی درآمدات یا تیاری کیلئے درآمدات یا طبی اشیا کی تیار ی سے متعلق لائسنس حاصل کریں۔ان طبی آلات کی سپلائی چین کے تسلسل اور دستیابی کو یقینی بنانے کی غرض سے اور نئے انضباطی نظام میں خوش اسلوبی سے تغیرپر عمل درآمد کرتے ہوئے، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اگر ایک موجودہ درآمد کار نے یا طبی اشیا تیار کرنے والے نے جو پہلے سے ہی ان آلات کو درآمد یا تیار کررہا ہے،لائسنس جاری کرنے والی مرکزی اتھارٹی کو یا ریاستی متعلقہ اتھارٹی کو ،جیسا بھی معاملہ ہو،2017 ایم ڈی آر کے ضابطوں کے تحت مذکورہ اتھارٹی کے تعلق سے درآمدات یا طبی اشیا کی تیاری کیلئے لائسنس دینے کی درخواست دی ہے ، اس درخواست کو قانونی طور پر درست سمجھا جائے گا اور درآمد کار یا تیار کرنے والا،اس حکم کے جاری ہونے سے 6 مہینے تک یا لائسنس جاری کرنے والی مرکزی اتھارٹی یا ریاستی اتھارٹی،جیسا بھی معاملہ ہو، مذکورہ درخواست پر کوئی فیصلہ کرے،ان میں سے جو بھی پہلے ہو ، تک مذکورہ آلات درآمد کرسکتا ہے یا انہیں تیار کرسکتا ہے۔

اس سلسلے میں ڈرگس کنٹرولر جنرل (بھارت) نے سی ڈی ایس سی او ویب سائٹ کے ذریعہ 18،اپریل 2021 کو ایک حکم جاری کردیا ہے۔

*************

ش ح۔ع م۔م ش

U. No. 3817

 


(Release ID: 1712616) Visitor Counter : 245