وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مملکت اردن کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر اردن کے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور مملکت ہاشمیہ اردن کے عوام کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 13 APR 2021 10:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:13 اپریل ، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ مملکت اردن کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اردن کےعالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور مملکت ہاشمیہ اردن کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کے عوام کو صمیم قلب سے پُرجوش مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے عالیجاہ کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی ، جن کی قیادت میں اردن نے پائیدار اور جامع ترقی حاصل کی ہے  اور معاشی ،سماجی و ثقافتی شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ مغربی ایشیاء میں قیام امن کے فروغ میں وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ دوئم کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردن آج ایک طاقتور آواز اور اعتدال کی عالمی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ہندوستان اور اردن کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے  وزیر اعظم نے عالیجاہ شاہ عبداللہ دوئم کے 2018 میں ہندوستان کے تاریخی دورے کو گرمجوشی کے ساتھ  یاد کیا ، جس کے دوران شاہ عبداللہ دوئم  نے 2004 میں رواداری ، اتحاد اور انسانیت کے احترام کے عمان کےپیغام کا اعادہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور اردن اس یقین پر متحد ہیں کہ امن اور خوشحالی کے لئے اعتدال پسندی اور پرامن بقائے باہمی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فریقین پوری انسانیت کے عظیم تر مستقبل کے لئے مشترکہ کوششوں میں شانہ بہ شانہ چلتے رہیں گے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 3703


(Release ID: 1711750) Visitor Counter : 168