صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پوتھانڈو پیراپو، رنگولی بیہو، نبا برشا اور ویساکھاڈی کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 13 APR 2021 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13 اپریل ، 2021: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ملک کے مختلف حصوں میں 14 اور 15 اپریل 2021 کو منائے جانے والے پوتھانڈو پیراپو، رنگولی بیہو، نبا برشا اور ویساکھاڈی کی ماقبل شام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

“پوتھانڈو پیراپو، رنگولی بیہو، نبا برشا اور ویساکھاڈی کے مبارک موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نئے سال کے یہ تہوار ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں نئی ​​امیدوں اور جوش و جذبے کے ساتھ مختلف طریقوں سے منائے جاتے ہیں، جو ہماری تنوع اور تکثیری روایت کی علامت ہیں۔ یہ تہوار ہمارے کسانوں کی انتھک محنت کے لئے احترام کو بھی بیان کرتے ہیں۔

اس موقع پر آئیے ہم اپنے ہم وطنوں کے لئے امن، خوشحالی اور جوش وخروش لانے اور ملک کی ترقی کے لئے اتحاد و بھائی چارہ کا پیغام عام کرنے کا عہد کریں۔ سبھی خوش و خرم رہیں اور ملک کی ترقی کے لئے ایک نئے جوش کے ساتھ متحد ہوکر آگے بڑھیں’’۔

 صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 3687



(Release ID: 1711667) Visitor Counter : 141