وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندر مودی 14 اپریل کو ہندوستانی یونیورسٹیوں کی انجمن کے 95 ویں سالانہ کانفرنس اور وائس چانسلرس کے قومی سمینار سے خطاب کریں گے
وزیراعظم ، کشور مکوانہ کی ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر پر تصنیف کردہ کتابو ں کا اجرا ء بھی کریں گے
Posted On:
13 APR 2021 11:27AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13اپریل 2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ 14 اپریل 2021 کو صبح گیارہ بجے ہندوستانی یونیورسٹیوں کی انجمن کی 95 ویں سالانہ کانفر نس اور وائس چانسلرس کے قومی سمینارسے خطاب کریں گے ۔وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق چار کتابوں کا اجرا بھی کریں گے ، جنہیں جناب کشور مکوانہ نے تصنیف کیا ہے۔ گجرات کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ تعلیم کے مرکزی وزیر بھی اس موقع پر منعقدہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا اہتمام احمد آباد کی ڈاکٹر باباصاحب امبیڈ کر اوپن یونیورسٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
اے آئی یو کانفرنس اور وائس چانسلرس کے قومی سمینار کے بارے میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی انجمن اے آئی یو ، جو ملک میں اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم اعلیٰ ادارہ ہے ، 14 اور 15 اپریل 2021 کو اس سال کی اپنی 95ویں سالانہ کانفرنس کا اہتمام کررہا ہے۔ یہ کانفرنس اے آئی یو کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی ماضی کے سال کی حصولیابیوں کو نمایاں کرے ، اپنے مالی صورتحال کو پیش کریں اور آئندہ سال کی سرگرمیوں کی اسکیم کے بارے میں خاکہ تیار کرے ۔ یہ سال بھر تک منعقد ہونے والی زونل وائس چانسلر س کانفرنسوں اور دیگر مباحثوں کی شفارشات کے بارے میں ممبروں کو باخبر کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔
اس کانفرنس میں اے آئی یو کی 96 ویں یو م تاسیس بھی منائی جائے گی ، جو ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن اور ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھر جی جیسی قدآور شخصیتوں کی سرپرستی میں قائم کیا گیا تھا۔
کانفرنس کے دوران ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم میں تبدیلی کے لئے 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے کے موضوع پر وائس چانسلر س کا ایک قومی سمینار بھی منعقد کیا جارہا ہے۔اس کا مقصد حال ہی میں شروع کی گئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے لئے حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا ہے، جس کا مقصد اس پالیسی کو اس کے بنیادی فریق یعنی طلبا کے مفاد میں موثر طور پر نافذ کرنا ہے۔
کتابوں کے بارے میں ، جن کا اجراء کیا جائے گا:
وزیراعظم جناب نریندر مودی، باباصاحب بھیم راؤ امبیڈ کر کی زندگی پر چار کتابوں کا اجراء بھی کریں گے ، جنہیں جناب کشور مکوانہ نے تصنیف کیا ہے۔ ان کتابوں کے نام ہیں:
ڈاکٹر امبیڈکرجیون درشن
ڈاکٹر امبیڈکر ویکتی درشن
ڈاکٹر امبیڈکر راشٹر درشن اور
ڈاکٹر امبیڈ کر آیام درشن
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
(13-04-2021)
U- 3675
(Release ID: 1711423)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam