صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹیکہ اتسو کے تیسرے دن ، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران40لاکھ سے زیادہ خوراک کے ساتھ 10.85 کروڑلوگوں کو ٹیکے لگائے گئے


بھارت ،یومیہ ٹیکہ کاری کی خوراک دینے میں اوسطاََ سب سے زیادہ سبقت لئے ہوئے ہے

دس ریاستوں میں یومیہ نئے کیسو میں اضافے کا رجحان دکھایا گیا ہے

Posted On: 13 APR 2021 10:39AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13اپریل 2021: ملک میں  مجموعی طورپر 10.85 کروڑسے زیادہ لوگوں کو کووڈ -19 ٹیکے لگائے  جاچکے ہیں جبکہ آج ٹیکہ اتسو  کا تیسرا دن ہے۔

آج صبح سات بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 1608448سیشنس میں 108533085کووڈ ویکسین کی خوراک دی گئی ۔ان میں  9033621 ایچ سی ڈبلیو شامل ہیں، جنہوں نے  پہلا ڈوز لیا ہے اور 5558103 وہ ایچ سی ڈبلیو  بھی شامل ہیں ، جنہوں نے دوسری خوراک  لی ہے ۔ 10078589 ایف ایل  ڈبلیو  ( پہلی خوراک ) 4919212 ایف ایل ڈبلیو (دوری خوراک ) ، 41712654مستفیدین   کی پہلی خوراک اور 60سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں نے 2253077 ویکسین کی دوسری خوراک لی  اور 45سے 60سال کی عمر کے مستفیدین نے 34218175 ( پہلی خوراک ) اور  759654 (دوسری خوراک ) لی

 

ایچ سی ڈبیلوز

ایف ایل ڈبلیوز

45سے 60سال کی عمر کے زمرے کے لوگ

60سال سے زیادہ عمر کے لوگ

 

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

90,33,621

55,58,103

1,00,78,589

49,19,212

3,42,18,175

7,59,654

4,17,12,654

22,53,077

10,85,33,085

 

ملک میں اب تک ویکسین کے جو ٹیکے لگائے گئے  ہیں ، ان  میں 60.16فیصد ٹیکے 8 ریاستوںمیں لگائے گئے ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RZ81.jpg

پچھلے 24 گھنٹے میں 40 لاکھ سے زیادہ کووڈ -19 کے ٹیکے لگائے گئے:

ٹیکہ کاری مہم کے 87ویں دن تک (12 اپریل 2021) 4004521 ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں سے 52087سیشنس میں  3455640 مستفیدین کو پہلی خوراک دی گئی اور  548881 مستفیدین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

اریخ 12 اپریل 2021 (دن 87)

 

ایچ سی ڈبیلوز

ایف ایل ڈبلیوز

45سے 60سال کی عمر کے زمرے کے لوگ

60سال سے زیادہ عمر کے لوگ

 

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

20,332

33,759

81,711

1,23,456

21,71,264

81,294

11,82,333

3,10,372

34,55,640

5,48,881

                               

 

عالمی سطح پر دی گئی یومیہ خوراک کی تعدادکے لحاظ سے ہندوستان یومیہ 4169609 خوراک  دینے کے معاملے میں اوسط کے لحاظ کے  ساتھ سرفہرست ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V8E5.jpg

ہندوستان میں روزانہ نئے کیسوں میں  لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 161736 نئے کیسز درج کئے گئے۔مہاراشٹر ،اترپردیش ، چھتیس گڑھ ،دلی ،کرناٹک ،تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش ، گجرات ، راجستھان اور کیرالہ سمیت 10ریاستوں میں  یومیہ کووڈ کے نئے معاملوں میں  اضافہ دکھایا گیا ہے۔ان 10 ریاستوںمیں  کووڈ کے  80.80 فیصد نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں  سب سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ،وہاں یومیہ 51751 نئے کیسز درج  کئے گئے ۔اس کے بعد اترپردیش میں  13604 جبکہ چھتیس گڑھ میں  13576  نئے کیسز درج کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I0GB.jpg

16 ریاستوں میں یومیہ نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان نمایاں کیا جارہا ہے۔جسے نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00442I6.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P1ET.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006142B.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007WQJW.jpg

ہندوستان میں کووڈ کے زیر علاج کُل مریضوں کی تعداد  1264698 تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ اب ملک میں  کل متاثرہ کیسوں کا 9.24فیصد پر مشتمل ہے ۔ پچھلے 24  گھنٹے میں  کل متاثر ہ مریضوں  میں سے 63689  زیرعلاج مریض ہیں۔

  ہندوستان کے کل زیر علاج مریضوں  میں سے  68.85  مریضوںکا تعلق مہاراشٹر ،چھتیس  گڑھ ، کرناٹک  ،اترپردیش اور کیرالہ ریاستوں سے ہے۔ اکیلے مہاراشٹر میں  زیر علاج مریضوں کااوسط  44.78فیصد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008FQ4V.jpg

 

ہندوستان میں آج مجموعی طورپر 12253669 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور صحتیابی کی قومی شرح 89.51 فیصد ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے میں  97168  مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔

پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 879 مریضوںکی موت ہوئی ۔

88.05فیصد  نئی اموات کا تعلق 10 ریاستوں  سے ہے ۔ مہاراشٹر میں زیادہ سے زیادہ  258 اموات ہوئی اس کے بعد چھتیس  گڑھ میں  یومیہ 132  کے ساتھ اموات  ہوئیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009XA75.jpg

پچھلے 24 گھنٹے میں 13 ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کووڈ-19سے  ہونے والی اموات کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔ ان میں جموں وکشمیر ،آسام ،لداخ ، دمن اور دیو ، دادر نگر حویلی  ،تریپورہ ، میگھالیہ،سکم ، ناگالینڈ ، میزورم  ، منی پور ،لکشدیپ ، انڈمان نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔

*************

 

ش ح۔ح ا  ۔رم

(13-04-2021)

U- 3668


(Release ID: 1711339) Visitor Counter : 255