وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ڈاکٹر ہرےکرشنا مہتاب  کی کتاب ‘‘ اڈیشہ اتیہاس ’’کے ہندی ورژن کا اجراء کیا


‘اتکل کیسری’ کی بے پناہ خدمات کو یاد کیاگیا

آزادی کی جدوجہد میں اوڈیشہ کے تعاون کو خراج تحسین پیش

تاریخ لوگوں کے ساتھ ارتقا پذیر ، غیر ملکی افکار کے عمل نے شاہی خاندانوں اور محلات کی کہانیوں کو تاریخ میں تبدیل کردیا  ہے: وزیر اعظم نریندرمودی

اوڈیشہ کی تاریخ پورے ہندوستان کی تاریخی طاقت کی نمائندگی کرتی ہے: وزیر اعظم مودی

Posted On: 09 APR 2021 2:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب  نریندر مودی نے آج  ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب کی تحریرکردہ کتاب ‘اتکل کیسری’ ‘‘اڈیشہ اتیہاس ’’کے ہندی ترجمہ  کا اجراء  کیا۔ اب تک  یہ کتاب اوڈیہ اور انگریزی میں دستیاب  ہے۔ جناب شنکر لال پروہت نے اس کتاب کا ہندی میں ترجمہ کیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور  کٹک سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ  بھارتروہری  بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ لگ بھگ ڈیڑھ سال قبل ملک میں ‘اتکل کیسری’ ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب کی 120 ویں یوم سالگرہ  منائی گئی تھی ۔  جناب مودی نے اپنے مشہور ‘اڈیشہ اتیہاس’ کے ہندی ایڈیشن  کو وقف  کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اڈیشہ کی متنوع اور جامع تاریخ کو ملک کے لوگوں تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم مودی نے آزادی کی جدوجہد میں ڈاکٹر مہتاب کی قربانی کو بھی یاد کیا اور سماج میں اصلاح کیلئے ان کی جدوجہد کی ستائش کی۔ جناب مودی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ،  ڈاکٹر مہتاب پارٹی کی مخالفت کرتے ہوئے جیل گئے تھے جس کے تحت وہ وزیر اعلی بنے تھے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ "وہ آزادی اور ملک کی جمہوریت دونوں کو بچانے کے لئے جیل گئے تھے۔"

وزیر اعظم نے ہندوستانی ہسٹری کانگریس اور اوڈیشہ کی تاریخ کو قومی پلیٹ فارم پر لے جانے میں ڈاکٹر مہتاب کے اہم کردار کو یاد کیا۔ ان  کے تعاون سے اوڈیشہ میں میوزیم ، آرکائیوز اور آثار قدیمہ کے سیکشن کی تشکیل ممکن ہوپائی۔

وزیر اعظم نے تاریخ کے زیادہ وسیع مطالعے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں  نہ صرف ماضی کا سبق ہونا چاہئے بلکہ مستقبل کا آئینہ دار بھی ہونا چاہئے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن مناتے ہوئے اور ہماری جدوجہد آزادی کی تاریخ کو روشن کرتے ہوئے ملک اس کو دھیان میں رکھے ہوئے ہے۔ جناب مودی نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ جدوجہد آزادی کے بہت سے اہم واقعات اور کہانیاں مناسب شکل میں ملک کے سامنے نہیں آسکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی روایت میں ، تاریخ صرف بادشاہوں اور محلوں تک ہی محدود نہیں ہے۔ تاریخ ہزاروں سالوں میں لوگوں کی مدد سے تیار ہوئی ہے۔ یہ غیر ملکی سوچ کا عمل ہے جس نے شاہی خاندانوں اور محلات کی کہانیوں کو تاریخ میں بدل دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس قسم کے لوگ نہیں ہیں ، انہوں نے رامائن اور مہابھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ   اس میں زیادہ تر تفصیلات عام لوگوں کے بارے میں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں عام آدمی اہم مقام رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ پائکا بغاوت ، گنجم بغاوت سے سنبل پور جیسی جدوجہد کے ساتھ ، اڈیشہ کی سرزمین نے ہمیشہ برطانوی حکمرانی کے خلاف بغاوت کی آگ کو نئی توانائی بخشی۔ سنبل پور آندولن کے سریندر سائی ہم سب کے لئے ترغیب کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم نے  پنڈت گوپابندھو، اچاریہ ہریہار اور ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب جیسے قائدین کی بے پناہ خدمات کو یاد کیا۔ جناب  مودی نے رما دیوی ، مالٹی دیوی ، کوکیلا دیوی اور رانی بھاگیاونتی کی خدمات کیلئے خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے قبائلی برادری کی شراکت کو بھی یاد  کیا جنہوں نے ہمیشہ برطانیہ کو اپنی حب الوطنی اور بہادری سے  ہمیشہ پریشان کیا۔

وزیراعظم نے ‘‘ہندوستان چھوڑو’’ تحریک کے عظیم قبائلی لیڈر لکشمن نائک جی کو بھی یاد کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی تاریخ پورے ہندوستان کی تاریخی قوت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ طاقت  جس کی تاریخ میں عکاسی کی گئی ہے موجودہ اور مستقبل کے امکانات سے جڑی ہوئی ہے اور ہمارے لئے ایک رہنماکی حیثیت سے کام کرتی ہے۔

 ریاست کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار اور صنعت کیلئے پہلی ضرورت بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ہزاروں کلومیٹر قومی شاہراہیں اور ساحلی شاہراہیں اڈیشہ میں تعمیر کی جارہی ہیں جو ریاست کے حصوں کو کنیکٹویٹی فراہم کریں گی۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کلومیٹر لمبی ریل لائنیں بھی ریاست میں  پچھلے چھ سات سال سے بچھائی جارہی ہیں ۔ بنیادی ڈھانچے کے بعد توجہ صنعت کی طرف دی گئی ہے۔ اس سمت میں صنعتیں اور کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہیں۔

ریاست میں تیل کے شعبے اور اسٹیل کے شعبے میں وسیع امکانات کو پورا کرنے کیلئے ہزاروں کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اسی طرح سمندری انقلاب کے ذریعہ اڈیشہ کے ماہی گیروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے ہنرمندی کے شعبے میں کی جارہی کوششوں کو بھی ذکر کیا۔ ریاست کے لوگوں کے فائدے کیلئے ریاست میں  آئی آئی ٹی بھونیشور، آئی آئی ایس ای آر بہرام پور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکل، آئی آئی ٹی سنبل پور جیسے اداروں کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اڈیشہ کی تاریخ اور اُس کی عظمت کو دنیا کے تمام حصوں تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آزادی کاامرت مہوتسو کو ایک سچی عوامی تحریک میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ یہ مہم اُسی طرح توانائی کے ساتھ آگے جاسکے گی جس طرح  ہم نے آزادی کی جدوجہد کے دوران دیکھا تھا۔

ش ح۔ ع ح۔ رض

U No. 3557


(Release ID: 1710651) Visitor Counter : 203