زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کسانوں کو سہولت کے لیے قومی زرعی بازار (ای-نام) کی توسیع کی جا رہی ہے


کل ہند تجارتی پورٹل زرعی پیداوار کے لیے ’’ون نیشن، ون مارکیٹ‘‘ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد کر رہا ہے

ایک ہزار نئی منڈیوں کو جوڑ کر اس کی توسیع

Posted On: 04 FEB 2021 6:03PM by PIB Delhi

قومی زرعی بازار جو ای-نام سے مشہور ہے، زرعی مارکیٹنگ میں ایک انوکھی پہل تھی، جسے کسان کی متعدد بازاروں اور خریداروں تک ڈجیٹل پہنچ بڑھانے اور تجارتی لین دین میں شفافیت لانے کے لیے شروع  کی گئی تھی تاکہ بازار کی قیمت طے کرنے کے عمل میں بہتری لائی جا سکے، معیار کے مطابق قیمت پیش کی جا سکے اور زرعی پیداوار کے لیے ’’ایک ملک، ایک بازار (ون نیشن، ون مارکیٹ)‘‘ کا خاکہ تیار ہو سکے۔

18 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1000 بازاروں کو جوڑ کر ای-نام کے تحت بہتر بازار لنکیج فراہم کیا گیا تھا۔ اب تک 1.69 کروڑ سے زیادہ کسانوں اور 1.55 لاکھ تاجروں نے ای- نام پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرایا ہے۔ آن لائن اور شفاف بولی کا نظام کسانوں کو ای- نام پلیٹ فارم پر تیزی سے کاروبار کرنے کے لیے حوصلہ عطا کر رہا ہے۔ ای- نام پلیٹ فارم پر 4.13 کروڑ میٹرک ٹن کچا مال اور 3.68 کروڑ روپے کی ناریل اشیاء اور 1.22 کروڑ روپے کے بانس کی اشیاء کی کل تجارت کی مقدار درج کی گئی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر کسانوں کو براہ راست ادائیگی کرنے کا انتظا ہے۔

اپنی 1000 منڈیوں میں ای- نام کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے، اب یہ توسیع کی راہ پر ہے جیسا کہ عزت مآب وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ یکم فروری، 2021 کو جاری مرکزی بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے۔ یعنی ای- نام کے ساتھ 1000 مزید منڈیوں کو جوڑا جائے گا، اس سے منڈیوں کو مزید مضبوطی ملے گی۔

کووڈ-19 کے دوران، ای- نام میں ایف پی او ٹریڈنگ ماڈیول کی شروعات کرکے ای- نام پلیٹ فارم / موبائل ایپ کو مزید مضبوط کیا گیا ہے، جہاں ایف پی او ان کی پیداوار کو اے پی ایم سی لائے بغیر ان کے ذخیرہ مرکز سے تجارت کر سکتا ہے۔ ای- نام پلیٹ فارم پر اب تک 1844 ایف پی او ہیں۔ اس کے علاوہ، ویئر ہاؤس پر مبنی ٹریڈنگ ماڈیول بھی ای- نام میں شروع کیا گیا تاکہ ای-این ڈبلیو آر پر مبنی گوداموں سے تجارت کی سہولت حاصل ہو سکے۔ یہاں پر بین- بنڈی اور بین- ریاستی تجارت کی سہولت کے لیے، لاجسٹک ماڈیول کا واضح ایڈیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ ٹرانسپورٹ لاجسٹک پلیٹ فارم کے گروپ شامل ہوئے ہیں جو صارفین کو اپنی پیداوار لے جانے کے لیے پتہ لگانے کے قابل نقل و حمل کی سہولیات کا فائدہ اٹھانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ای- نام پلیٹ فارم کو کرناٹک حکومت کے آر ای ایم ایس پلیٹ فارم کے ساتھ قابل عمل بنایا گیا ہے، جو کسانوں کو دونوں میں سے کسی بھی پلیٹ فارم پر اپنی پیداوار فروخت کرنے کی سہولت عطا کرے گا جس سے ان کی بازار پہنچ بڑھ جائے گی۔

ای- نام اب ’’پلیٹ فارم کے پلیٹ فارموں‘‘ کے طور پر تیار ہو رہا ہے تاکہ ایک ڈجیٹل ایکو سسٹم بنایا جا سکے، جو زراعت کے مختلف شعبوں میں الگ الگ پلیٹ فارموں کی مہارت کا فائدہ اٹھا سکے۔ قیمتوں کے سلسلہ یعنی ای- نام (کیو سی خدمات، نقل و حمل اور مارکیٹنگ خدمات، چھنٹائی / گریڈنگ خدمات، پیکیجنگ خدمات، بیمہ، تجارت، فنڈ، گوداموں وغیرہ کے ساتھ سروس پلیٹ فارم کا فروغ اور اجماع، کسانوں کو اُن کی پیداوار میں قیمت جوڑنے اور ان کے لئے زرعی مارکٹنگ آسان بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ای-نام صرف ایک اسکیم نہیں ہے، بلکہ یہ ایک سفر ہے، جس کا مقصد آخری میل پر کسان کو فائدہ پہنچانا ہے اور ان کی زرعی پیداوار فروخت کرنے کے طریقے کو بدلنا ہے۔ اِس طرح کی مداخلت ہمارے کسانوں کو اضافی لاگت کے بغیر شفاف طریقے سے مقابلہ جاتی اور منافع بخش قیمتوں کا احساس کرا کر اُن کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

*************

ش ح ۔ق ت۔  ک ا

U. No. 3541



(Release ID: 1710582) Visitor Counter : 205