وزارت دفاع

جنرل ایم ایم نرونے ،سی او اے ایس بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ

Posted On: 08 APR 2021 10:10AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 اپریل 2021 بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی اوردفاعی  شاندار مضبوط رشتوں کی روایت کےسلسلے کو جاری رکھتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے  ، بنگلہ دیش  کے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ 8  اپریل سے  بارہ اپریل تک ہوگا۔ جنرل نرونے  کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے ، جب بنگلہ دیش  اپنی آزادی کی 75 سالہ تقریبات  سوورنِم وجئے ورش منانے جارہا ہے، جو بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان  کی تاریخی قیادت اور مکتی باہنی  کے اُن عظیم فوجیوں  کی  بدولت ممکن ہوسکی تھی ، جو بھارتی مسلح فوج کے شانہ بہ شانہ لڑی تھیں۔

فوج کے سربراہ 8 اپریل 2021 کو شیخ انربن کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے آزادی  کی لڑائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس کے بعد وہ بنگلہ دیش  کی مسلح فورسز کی تینوں شاخوں کے سربراہوں  کے ساتھ آمنے سامنے کی بات  چیت کریں  گے ۔ جناب نرونے دھن مونڈی میں واقع بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان  میموریل میوزیم بھی جائیں گے ، جہاں وہ بنگلہ دیش کے بانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سی او اے ایس  11 اپریل 2021  کو ڈھاکہ  میں  بنگلہ دیش فوج کے کثیر مقصدی  کامپلیکس  میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے۔ جہاںوہ اقوام متحدہ  امن امدادی کارروائیوں  کے موضوع پر ایک سمینار سے خطاب کریں گے اور عالمی انتشار کے بدلتے منظرنامے میں اقوام متحدہ قیام امن کارکنوں کے رول کے موضوع پر ایک خطبہ دیں گے۔

جناب نرونے کا 12  اپریل 2021 یونائٹیڈ نیشن مشن کے فورس  کمانڈوں ، جنوبی سوڈان وسطی افریقی جمہوریہ اور رائل بھوٹانی فوج کی کارروائیوں  سے متعلق ڈپٹی کمانڈروں  کے بارے کے ساتھ با ت چیت کا بھی پروگرام ہے۔

جناب نرونے شانتر اُگر سینامشن کی اختتامی  تقریب میں شرکت کریں گے، جو اقوام متحدہ  کی طرف سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی کی ایک کثیر مقصدی  مشق ہے اور یہ ہندوستان ، بنگلہ دیش  ، بھوٹان اور سری لنکا کے ساتھ ساتھ امریکہ ، برطانیہ ،ترکی اورسعودی عرب کے مشاہدین  پر مشتمل ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ  ہارڈ وئیر ڈسپلے کے دوران بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے اہلکاروں کی اختراعات کا بھی معائنہ کریں گے ۔

فوج کے سربراہ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں بنگلہ دیش کے  امن کی حمایت اور تربیتی کارروائیوں   (بی آئی پی ایس او ٹی ) کے ادارے کے ممبروں کے ساتھ  بھی بات چیت کریں گے ۔اس سے دونوں افواج کے درمیان باہمی تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک  امور پر قریبی تعاون اوراشتراک کو رفتار حاصل ہوگی۔

*************

 

ش ح۔ش ر ۔رم

(08-04-2021)

U- 3505


(Release ID: 1710396) Visitor Counter : 257