وزارت دفاع

سوورنم وجے ورش تقریبات کے لئے ہندوستان کی فوج کے آن لائن سلوگن مقابلے کے لئے اینٹریاں طلب کی گئی ہیں

Posted On: 07 APR 2021 12:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  07اپریل 2021: 1971 میں  بھارت – پاکستان جنگ کے دوران بھارت کی پاکستان پر زبردست جیت کے 50 سال پورا ہونے کی یاد میں  ملک بھر میں  سوورنم وجے ورش تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ان تقریبات کے حصے کے طور پر ہندوستانی فوج بہت سے پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے تاکہ اس کی خدمات اور حصے داری کو نمایاں اور اجاگر کیا جاسکے ۔ 4 وجے مشعل  ،4  کارڈینل سمتو ں میں  پہلے ہی بھیج دی گئی ہیں  اور یہ مشعل  ایک فارمیشن سے دوسرے فارمیشن کے  حوالے کی جائیں گی۔

ہندوستانی فوج، جاری سوورنم وجے ورش تقریبات  حصے کے طوپر یکم اپریل سے 31 مئی  2021 تک  ایک آن لائن سلوگن تحریری مقابلے کا بھی اہتمام کررہی ہے۔ اس مقابلے میں  تمام ہندوستانی شہری حصہ لینے کے پوری طرح مجاز ہیں۔  اور وہ اپنی اینٹریاں swarnimvijayvarsh.adgpi[at]gmail[dot]com.   پر  بھیج سکتے ہیں۔ مقابلے کی تفصلات ہندوستانی فوج کے فیس بک ،انسٹاگرام اور ٹیوٹر ہینڈلس  پر دستیاب ہیں۔

مخصوص سلوگن کا  بھارتی فوج کی سرکاری میڈیا ہینڈلس کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا اور جیتنے والی اینٹریوں کو   نقد انعامات کے ساتھ مناسب کریڈٹ دیا جائے گا۔ سلوگن مقابلے کے بعد مزید  پروگرام اور مقابلے ہوں گے ،جن کی تفصیلات   پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ  بعد میں  پیش کی جائیں  گی۔ یہ مقابلہ  فوج کی کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ ساتھی شہریوں کے ساتھ  اس کے قریبی رشتوں کو اجاگر کیا جاسکے  اور 1971  کی بھارت – پاکستانی جنگ  میں ہندوستانی  مسلح افواج کی خدمات کو اجاگر کیا جاسکے ، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کو آزادی ملی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1JVJP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2MZB5.jpeg

**********

 

ش ح۔ش ر ۔رم

(07-04-2021)

U- 3478



(Release ID: 1710078) Visitor Counter : 199