وزارت خزانہ
پردھان منتری مدرا یوجنا ( پی ایم ایم وائی) کے آغاز کے بعد سے بینکوں ،این بی ایف سی اور ایم ایف آئی کی جانب سے منظور کئے گئے 14.96 کروڑ روپے کی رقم کے لئے 28.68 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے
پردھان منتری مدرا یوجنا نے 2018-2015 تک نیٹ 1.12 کروڑ اضافی روزگار پیدا کرنے میں مدد کی
Posted On:
07 APR 2021 9:43AM by PIB Delhi
مالیات کی وزارت محروم اور ابھی تک سماجی معاشی اعتبار سے نظر انداز کئے گئے طبقوں کو مالی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ نئے صنعت کاروں سے لے کر سخت محنت کرنے والے کسانوں تک یعنی سبھی فریقوں کی مالی ضرورتیں مختلف اقدامات کے ذریعے بھی پوری کی گئی ہیں اس سمت میں ایک اہم پہل بھی شروع کی گئی ہے۔ اس پہل کا نام ہے۔ پردھان منتری مدرا یوجنا( پی ایم ایم وائی) جس نے لاکھوں لوگوں کی خواہشوں اور خوابوں کو پورا کرنے میں اہم تعاون دیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے اندر ایک اعتماد کاجذبہ بھی پیدا کیا ہے اور ایک آزاد سوچ قائم کرنے کی تحریک بھی دی ہے۔
پردھان منتری مدرا یوجنا( پی ایم ایم وائی) وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 8 اپریل 2015 میں شروع کی تھی۔ تاکہ غیر کارپوریٹ ، غیر زرعی چھوٹی/ بہت چھوٹی صنعتوں کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کئے جاسکیں۔ جیسا کہ ہم پی ایم ایم وائی کے چھ سال پورے ہونے کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ لہذا ہم اس اسکیم کے تمام بڑے پہلوؤں کی طرف نظر ڈالتے ہیں اور اب تک جو اس کی حصولیابیاں ہیں اس طرف بھی نظر ڈالتے ہیں۔
مدرا یوجنا کیوں؟
ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں نوجوان لوگوں میں جوش اور امنگ بھرا ہوا ہے۔ ہندوستان کی ترقی کی بنیاد قائم کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہندوستان کے نوجوانوں کے اختراعی جوش کو آگے لایاجائے اور انہیں سہارا دیاجائے۔ جو نئے دور کے حل فراہم کرسکتے ہیں اور ملک کے اقتصادی ایکو نظام میں موجودہ فاصلے کو کم کرسکتے ہیں۔ ہندوستان میں صنعت کاری کی صلاحیت کو فروغ دینے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے این ڈی اے سرکار نے اپنے پہلے ہی بجٹ میں پردھان منتری مدرا یوجنا کاآغاز کیا۔
مدرا یوجنا کیسے کام کرتا ہے؟
پردھان منتری مدرا یوجنا ( پی ایم ایم وائی ) کے تحت شیڈول کمرشیل بینکوں، ریجنل دیہی بینکوں، چھوٹے مالی بینکوں، غیربیکنگ مالی کمپنیوں ، بہت چھوٹے مالیاتی اداروں وغیرہ کے ذریعہ 10 لاکھ روپے تک کے کولیٹر مفت قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔یہ قرضے مینو فیکچرنگ، تجارت اور خدمات کے سیکٹر کے علاوہ زراعت سے متعلق سرگرمیوں اور آمدنی بڑھانے جیسی سرگرمیوں کے لئے دی گئی ہے۔
مدرا قرضے تین زمروں میں دیئے جاتے ہیں۔ جن میں کیشور اور ترون شامل ہیں۔ جو قرض لینے والے کی مالی ضرورتوں اور ترقی کے مرحلے کو ظاہر کرتا ہے۔
- شیشو کے تحت50 ہزار روپے تک قرضے کااحاطہ کیا گیا ہے۔
- کیشور کے تحت50 ہزار سے لے کر 5 لاکھ روپے تک کے قرضے کااحاطہ کیا گیا ہے۔
- ترون کے تحت 5 لاکھ روپے سے لے کر10 لاکھ روپے تک کے قرضے کااحاطہ کیا گیا ہے۔
نئی نسل کے ابھرتے ہوئے نوجوانوں میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ شیشو زمرے کے قرضوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور اس کے بعد کیشور اور ترون زمروں کے قرضوں پر توجہ دی جائے۔
اس اسکیم کی حصولیابیاں(19.3.2021)
اس اسکیم کے آغاز کے بعد سے14.96 لاکھ کروڑ روپے کی رقم کے لئے 28.68 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے منظور کئے گئے ہیں۔ یہ اسکیم 19 مارچ 2021 کو شروع کی گئی ہے۔
- مالی سال 2021-20 20میں2.66 لاکھ کروڑ روپے منظور کئے گئے۔2020-2021 میں 4.20 کروڑ روپے پی ایم ایم وائی قرضے منظور کئے گئے۔(19.3.2021 تک)
- قرضوں کی اوسط ایوریج ٹکٹ سائز 52 ہزار روپے ہے۔ شیشو زمرے کے88 فیصد قرضے ہیں۔
- تقریباً 24 فیصد قرضے نئے صنعت کاروں کو دیئے گئے ہیں۔
- تقریباً 51 فیصد قرضے ایس سی / ایس ٹی/ او بی سی قرض دہندگان کو دیئے گئے ہیں۔
- قرض لینے والوں میں او بی سی کا حصہ 28.42 فیصد ہے۔
- تقریباً 11 فیصد قرضے اقلیتی برادری کے قرض دہندگان کو دیئے گئے۔
- روزگار اور محنت کی وزارت کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق پردھان منتری مدرا یوجنا( پی ایم ایم وائی) نے 2018-2015 تک نیٹ1.12 کروڑ اضافی روزگار پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔ روزگار کے اضافے میں 1.12کروڑ میں سے خواتین کے لئے 69 لاکھ یعنی 62 فیصد حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ ر ض
(07-04-2021)
U- 3458
(Release ID: 1710014)
Visitor Counter : 319