ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ڈی جی ٹی-ایم ایس ڈی ای نے کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) 2019-2020 کے لئے آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا
Posted On:
06 APR 2021 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،06اپریل ، 2021
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ ( ڈی جی ٹی) نے آج کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کے تعلیم اجلاس 2020-2019 کےلئے ،منعقد اس امتحان میں 34 ٹریڈس اور 45اداروں کے کُل 7535ٹرینی شامل ہوئے تھے۔ یہ امتحان ملک بھر کے 79ایگزامنیشن سینٹروں پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ویمین، جےپور کے ڈریس میکنگ ٹریڈ کی محترمہ ساوتری نام کی ٹرینی 95.44فیصد نمبروں کے ساتھ اول رہیں۔ کُل ملاکر ،242 ٹرینیز نے 90فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے اور 80.57فیصد امیدواروں نے یہ امتحان پاس کیا۔اس امتحان کے نتائج پر https://ncvtmis.gov.in/Pages/CFI/Home.aspx
مہیا ہیں۔
کورونا کی وبا کی وجہ سے ،تھیوریٹیکل اور پریٹیکل امتحانات اکتوبر اور نومبر 2020 ماہ کے دوران دو بیچوں میں منعقد کئے گئے۔ ان امتحانات میں کووڈ سے جڑے پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔
ڈی جی ٹی کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس)کے تحت ہنر مندی کے شعبہ میں اپنا کریئربنانے کی خواہش رکھنے والے آئی ٹی آئی کے ٹرینیز کےلئے کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ پروگرام چلاتا ہے۔ ٹرینر بننے کی خواہش رکھنے والے ٹرینیز کو ہنر مندی اور تربیت کے دونوں طریقوں میں وسیع تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ عملی مہارت کو منتقل کرنے اور ہنر مند افرادی قوت کی تربیت میں مہارت حاصل کرسکیں۔ سال بھر چلنے والے اس سی آئی ٹی ایس کی تربیت کے اختتام پر ، ڈی جی ٹی کے ذریعہ 34 ٹریڈس میں سے ہر ایک کے لئے ایک آل انڈیا جانچ امتحان (اے آئی ٹی ٹی ) آن لائن ذرائع سے منعقد کیا جاتا ہے۔
کامیاب ٹرینیز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ) ، ڈی جی ٹی ، محترمہ نیلم شمی راؤ نے کہا کہ ’’ہندوستان کو دنیا کا ہنر دارالحکومت بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کی مناسبت سے ماہر ہنر تربیت دہندگان کی تیاری کے لئے سی آئی ٹی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جو عملی مہارت اور تربیت –فن کے علم سے لیس ہوکر زمینی سطح پر ہنرمندی سے متعلق تربیت فراہم کرے گا ۔ اس کے علاوہ ، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس امتحان میں خواتین نے واقعتاً اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ہماری ترجیح ظاہر ہوتی ہے۔‘‘
ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیو) سے لیس ، یہ امتحان تجزیہ کاروں کے ذریعہ منتخب کردہ تجارت کے بارے میں معلومات کی جانچ کرتا ہے۔ ٹرینیز کے ذریعہ حاصل کردہ عملی مہارت کی جانچ کے لئے ایک عملی امتحان لیا جاتا ہے۔ اس میں بیرونی تجزیہ کار اور تربیت دہندگان کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے متعلقہ فیلڈ سے ماہر ہوتے ہے۔ تربیت کامیابی سے مکمل ہونے پر ، تربیت یافتہ افراد کو نیشنل کرافٹ انسٹرکٹر سرٹیفکیٹ (این سی آئی سی) سے نوازا جاتا ہے۔
سبھی ٹریڈس میں اول آنے والے ٹرینیز کی فہرست https://www.dgt.gov.in پر بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔ اس فہرست کو سبھی این ایس ٹی آئی اور آر ڈی ایس ڈی ای ویب سائٹس https://dgt.gov.in/central-institutes-lists پر بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:3450
(Release ID: 1709990)
Visitor Counter : 227