نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے عوامی ڈسکورس میں زبان کی شائستگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا
انھوں نے کہا کہ گاندھی جی کے عدم تشدد کے اصول الفاظ و بیان اور سوچ پر بھی لاگو ہوتے ہیں
گاندھی جی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسی ہستیاں ہمیں مل کر کام کرنے اور ہمارے خوابوں کا بھارت تعمیر کرنے کی تحریک دیتی ہیں: نائب صدر
جناب نائیڈو نے ڈانڈی مارچ کو تاریخ کا اہم لمحہ قرار دیا جس نے تاریخ کے دھارے کو بدل کر رکھ دیا تھا
انھوں نے آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقدہ 'ڈانڈی مارچ' کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا
جناب نائیڈو نے کہا کہ امرت مہوتسو کو ابھرتے ہوئے، آتم نربھر بھارت میں نئی بیداری کا پیش خیمہ بننا چاہیے
بھارت کووڈ-19 کی ویکسین 53 سے زیادہ ممالک کو فراہم کرکے اس مشکل وقت میں بھی گاندھی جی کے فلسفے پر عمل پیرا ہے
نائب صدر نے کسانوں کو ہراول دستے کے جاں باز قرار دیا
Posted On:
06 APR 2021 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6 اپریل: جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج عوامی ڈسکورس میں الفاظ اور زبان کی شائستگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور صحت مند جمہوریت کے لیے یہ ضروری ہے۔
گجرات کے تاریخی ڈانڈی گاؤں میں آزادی کے امرت مہوتسوکے حصے کے طور پر 25 روزہ ڈانڈی مارچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ ہر شخص مہاتما گاندھی سے تحریک حاصل کرے جو ہمیشہ مخالفوں کے لیے بھی نرمی اور احترام والی زبان استعمال کرتے تھے۔ "گاندھی جی کا عدم تشدد کا فلسفہ صرف جسمانی تشدد تک محدود نہیں تھا بلکہ اس کا اطلاق الفاظ و خیالات کے عدم تشدد پر بھی ہوتا ہے۔" انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو حریف کے طور پر دیکھنا چاہیے نہ کہ دشمن کے طور پر۔
آزادی کا امرت مہوتسو، آزادی ہند کی 75 سال کی یاد میں 75 ہفتوں تک چلنے والا تہوار ہے جسے 12 مارچ 2021 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابرمتی آشرم سے سے شروع کیا۔ یہ تہوار پچھلے 75 برسوں میں بھارت کی شاندار کام یابیوں کا جشن ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا تہوار ہے جو ہمیں اپنی مضمر طاقتوں کو دوبارہ دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور دیگر ممالک کے درمیان اپنا مناسب مقام دوبارہ حاصل کرنے کے مخلصانہ اور مربوط اقدامات کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ڈانڈی میں مہاتما گاندھی کے نمک ستیہ گرہ کو ان کی جدوجہد آزادی کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اس واقعے نے تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا "علامتی ڈانڈی مارچ جو ہم آج کر رہے ہیں، وہ ہمیں درپیش چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ملک کے متحد رہنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے مستقبل میں بھی اس راستے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کی راہ پر اکٹھے چلنے کی اس صلاحیت کے ماضی میں بہت سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ گاندھی جی اور سردار پٹیل جیسے عظیم رہ نماؤں کا پیغام ہمیں اپنے خوابوں کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وہ بھارت ہے جو دوسرے ممالک کے ساتھ اپنی خوش حالی کا اشتراک کرتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ ایک ایسی قوم ہے جو آئینی اقدار اور بھرپور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتی ہےاورسب کا ساتھ، سب کاوکاس، سب کا وشواس کے مقصد سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
اس سے قبل نائب صدر جمہوریہ نے پرارتھنا مندر میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ڈانڈی مارچ کی تقریبات کے شرکا سے بات چیت کی۔ انھوں نے سیفی ولاکا بھی دورہ کیا جہاں گاندھی نے 4 اپریل 1930 کو ایک رات گزاری تھی۔ بعد ازاں جناب نائیڈو نے قومی نمک ستیہ گرہ میموریل کا دورہ کیا جو نمک ستیہ گرہ کے کارکنوں اور شرکا کے اعزاز میں تعمیر کی گئی یادگار ہے۔
پروگرام کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے گجرات دستکاری کی ترقی کی کارپوریشن کی جیوگرافک انڈیکیشن (جی آئی ٹیگ) مصنوعات پر خصوصی لفافے جاری کیے نیز سکم، چھتیس گڑھ اور گجرات کے فن کاروں کی جانب سے پیش کردہ ثقافتی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلی جناب وجے روپانی، سکم کے وزیر اعلی جناب پریم سنگھ تمنگ، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، گجرات کے نائب وزیر اعلی جناب نتن پٹیل، رکن پارلیمنٹ جناب آئی وی سباراو، نائب صدر جمہوریہ کے سیکریٹری جناب سدرشن آئنگر، سابرمتی آشرم کے ٹرسٹی جناب سی آر پاٹل اور دیگر معززین اس تقریب میں شریک تھے۔
***
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 3447
(Release ID: 1709984)
Visitor Counter : 234