امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جگدلپور کے ان بہادر سیکیوریٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوگئے تھے
شہید سیکیوریٹی اہلکاروں کو سلام کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کبھی بھی آپ کی بہادری اور قربانی کو نہیں بھلا سکتا ہے
پورا ملک سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم انتشار کے خلاف اس لڑائی کو انجام تک لے جانے کے لئے عہد بستہ ہیں
وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی حکومت اور پورے ملک کی جانب سے میں ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو جوان پولیس/ سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کے چھتیس گڑھ میں شہید ہوئے ہیں
مرکزی وزیر داخلہ نے نکسلی حملے کے تناظر میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کا جائزہ لینے کے لئے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی اور سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ منعقد کی
جائزہ میٹنگ میں تجویز کیا گیا کہ نکسل واد کے خلاف لڑائی کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے جوانوں کا حوصلہ اب بھی برقرار ہے
پچھلے پانچ سےچھ سالوں میں ہم چھتیس گڑھ کے ان نکسل سے متاثرہ دور دراز کے علاقوں میں سیکیوریٹی کیمپ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیاب رہے ہیں
چھتیس گڑھ کی حکومت اور مرکزی حکومت نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات تیز کئے ہیں
ترقی کے محاذ پر بھی بہت کچھ کام کیا گیا ہے ، کووڈ-19 کے سبب پچھلے ایک سال میں اس رفتار میں قدرے کمی آئی ہے مگر قبائلی افراد کے نمائندوں چھتیس گڑھ کے وزیراعلی اور دیگر ممبران پارلیمنٹ سے ملی تجاویز کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے
ایک طرف مرکزی اور ریاستی حکومت، قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے میں اشتراک کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف مسلح گروپوں کے خلاف شدید لڑائی جاری ہے
Posted On:
05 APR 2021 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 اپریل / 2021
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جگدلپور میں ان شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو چھتیس گڑھ میں نکسلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ شہید جوانوں کو سلام کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا ملک کبھی بھی ان کی بہادری اور قربانی کو بھلا نہیں سکتا۔ پورا ملک سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہم انتشار کے خلاف اس لڑائی کو انجام تک لے جانے کے لئے عہد بستہ ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے 3 اپریل کو سیکیوریٹی اہلکاروں پر ہوئے نکسلی حملے کے تناظر میں بائیں بازؤں کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای ) کی صورتحال جائزہ لینے کے لئے جگدلپور میں چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوبیش باگھیل اور سینئر افسروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی قیادت کی۔ میٹنگ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی حکومت اور پورے ملک کی جانب سے میں ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو جوان پولیس، سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کے چھتیس گڑھ میں شہید ہوئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ بہادر سیکیوریٹی اہلکاروں کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ملک اس فیصلہ کن لڑائی میں ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ نکسل واد کے خلاف اس لڑائی کو اس کے منطقی انجام تک لے جایا جائے گا۔پچھلے چند سالوں میں نکسلیوں کے خلاف لڑائی فیصلہ کن موڑ تک پہنچ چکی ہے۔ اس افسوسناک واقعہ نے ہمارے عزم میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوبیش باگھیل اور فورس کے سبھی افسروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ نکسلیوں کے خلاف لڑائی کی رفتار کسی بھی طرح کم نہیں ہونی چاہئے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے جوانوں کا حوصلہ اب بھی برقرار ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ ملک کو یہ یقین دلاناچاہتے ہیں کہ یہ لڑائی بند نہیں ہوگی بلکہ اور رفتار کے ساتھ آگے بڑھے گی۔نکسلیوں کے خلاف ہم اس لڑائی کو اس کےانجام تک لے جائیں گے اور نکسلیوں کے خلاف ہماری جیت یقینی ہے۔جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ پچھلے پانچ سے چھ سال میں ہم چھتیس گڑھ کے نکسل سے متاثرہ دور دراز کے علاقوں میں سیکیوریٹی کیمپ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیاب رہے ہیں۔چھتیس گڑھ کی حکومت اور مرکزی حکومت نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات تیز کردیئے ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ترقی کے محاذ پر بہت کچھ کام کیا گیا ہے ۔ کووڈ-19 کے سبب پچھلے ایک سال میں اس کی رفتار قدر کمی آئی ہے مگر قبائلی افراد کے نمائندوں چھتیس گڑھ کے وزیراعلی اور دیگر پارلیمنٹ سے ملی تجاویز کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف مرکزی اور ریاستی حکومتیں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے میں اشتراک کررہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مسلح گروپوں کے خلاف شدید لڑائی جاری ہے۔
جناب امت شاہ نے شہید کنبوں کے اہل خانہ سے کہا کہ آپ کے کنبے کے فرد نے ملک کے لئے عظیم قربانی دی ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا اور بحران کے اس افسوسناک لمحےمیں پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یقیناً اپنا مقصد حاصل کرلیں گے جس کے لئے آپ کے کنبے کے فرد نے عظیم قربانی دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ش ر ۔ر ض
(05-04-2021)
U- 3417
(Release ID: 1709842)
Visitor Counter : 186