قانون اور انصاف کی وزارت

جناب جسٹس نتھالاپتی وینکٹارامنا کو بھارت کا چیف جسٹس مقررکیاگیا

Posted On: 06 APR 2021 10:58AM by PIB Delhi

 

ab-1.jpg

صدرجمہوریہ ہندنے ، ہندوستان کے آئین کی دفعہ 124کی شق (2) کے تحت عطاکئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، سپریم کورٹ کے جج جناب نتھالاپتی وینکٹارامناکی بھارت کے چیف جسٹس کی حیثیت سے تقرری کی ہے ۔

قانون وانصاف کی وزارت کے محکمہ ء انصاف نے اس سلسلے میں آج ایک اطلاع نامہ جاری کیا۔ تقرری سے متعلق وارنٹ اورتقرری سے متعلق  اطلاع نامہ کی ایک نقل جناب جسٹس این وی رامنا کو سونپ دی گئی ہے ۔

جسٹس جناب نتھالاپتی وینکٹارامنا24اپریل ، 2021کو بھارت کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے ۔ وہ بھارت کے 48ویں چیف جسٹس ہوں گے ۔

وہ زرعی پس منظررکھنے والے پہلی نسل کے وکیل ہیں ۔ ان کا تعلق آندھراپردیش میں کرشنا ضلع کے پوناوارم گاوں سے ہے ۔ وہ مطالعہ کے شوقین ہیں اورادب میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انھیں کارنٹیک موسیقی بہت پسند ہے ۔

انھیں 10فروری ، 1983کو بار میں شامل کیاگیاتھا۔ انھوں نے آندھراپردیش کی ہائی کورٹ ، مرکزی اورآندھراپردیش کی انتظامی ٹرائی بیونلس اوربھارت کی سپریم کورٹ میں پریکٹس کی ہے ۔ وہ آئینی ، دیوانی ، لیبر ، سروس اور انتخابات سے متعلق امور کے ماہرہیں ۔ انھوں نے بین ریاستی دریاؤں سے متعلق ٹرائی بیونلس کے لئے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔

اپنے پیشہ ورانہ مشغلہ پریکٹس کے سالوں کے دوران وہ  آندھراپردیش  کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینے سے پہلے مختلف سرکاری تنظیموں کے لئے پینل کے ایک مشیرقانونی اور حیدرآباد میں مرکزی انتظامی ٹرائی بیونل میں ریلویز کے لئے اضافی اسٹینڈنگ مشیرقانون کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔

جسٹس جناب نتھالاپتی وینکٹارامنا17فروری ، 2014 سے سپریم کورٹ آف انڈیا کے برط عدالت عالیہ کے جج رہ چکے ہیں ۔ انھوں نے مارچ 2019 سے 26نومبر ، 2019تک سپریم کورٹ کی قانونی خدمات فراہم  کرنے والی کمیتی کے چیئرمین کی حیثیت سے سے خدمات انجام دی ہیں ۔ وہ 27نومبر، 2019سے قانونی خدمات سے متعلق قومی اتھارٹی ( نالسا) کے ایگزیکیٹو چیئرمیں کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

جسٹس جناب نتھالاپتی وینکٹارامناشروع میں انھیں 27جون ، 2000کو آندھراپردیش کی ہائی کورٹ کامستقبل جج مقرر کیاگیاتھا۔ وہ 10مارچ ، 2013سے 20مئی ، 2013 کے دوران اپنی اصل ہائی کورٹ کے کارگذارچیف جسٹس کی حیثیت سے بھی فرائن انجام دے چکے ہیں ۔

*********

 

 ش ح۔ع م  ۔ع آ

U. No. 3421

 



(Release ID: 1709825) Visitor Counter : 395