وزارت خزانہ
ہندوستانی مساوی سرمایہ حصص منڈی میں 274034 کروڑ روپے کی غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری
Posted On:
06 APR 2021 10:28AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 06، اپریل ، 2021 : مالی سال 21-2020 کے دوران ہندوستانی مساوی سرمایہ حصص منڈی میں سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہندوستانی مساوی سرمایہ حصص منڈی میں کُل 274034 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ یہ ہندوستانی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا آئینہ ہے۔
مالی سال 21-2020
|
بھارتی مساوی سرمایہ حصص منڈی میں کُل سرمایہ کاری (روپے کروڑ میں)
|
اپریل
|
-6884
|
مئی
|
14569
|
جون
|
21832
|
جولائی
|
7563
|
اگست
|
47080
|
ستمبر
|
-7783
|
اکتوبر
|
19541
|
نومبر
|
60358
|
دسمبر
|
62016
|
جنوری
|
19473
|
فروری
|
25787
|
مارچ
|
10952
|
میزان مالی سال 21-2020 کے لئے
|
274034
|
یکم اپریل 2021 تک ؛ ذریعہ : این ایس ڈی ایل
ہندوستانی بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ توقع سے کہیں زیادہ ہے۔ اگر چہ اس کے لئے حکومتی سطح پر متعدد اقدامات کئے گئے تھے۔ حکومت اور ریگولیٹروں نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے میں بہتری لانے کی غرض سے متعدد پالیسی پر مبنی اقدامات کئے تھے۔ ان اقدامات میں ایف پی آئی ریگولیٹری قانون میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ای بی آئی سے اندراج کی غرض سے آن لائن کامن ایپلی کیشن فارم ( سی اے ایف) متعارف کرایا گیا ہے۔ اسی طرح پی اے این کا اندراج اور بینک و ڈیمیٹ کھاتا کھولنے میں بھی آسانی فراہم کی گئی۔ ہندوستانی کمپنیوں میں 24 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کے کیپ میں اضافے کے نتیجے میں حصص بازار میں زبردست اضافہ ہوا اور ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ میں مثبت اور منفی اشاریئے دیکھنے میں آئے۔
مالی سال 22-2021 کے دوران جس اضافے کے بارے میں پیش گوئی کی گئی تھی، وہ عالمی بینک، آئی ایم ایف، اور دوسری متعدد عالمی تحقیقاتی تنظیموں کے اندازے 10 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ہندو ستان سرمایہ کاری کے لئے ایک انتہائی پرکشش مقام ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ج ق ۔ ق ر )
(U.NO. 3418
(Release ID: 1709805)
Visitor Counter : 258