وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کےجہاز اور طیارے لا پیروس مشقوں میں شرکت کریں گے
Posted On:
05 APR 2021 1:12PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،05 اپریل / بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ ( جس میں ایک ہیلی کاپٹر شامل ہے ) اور آئی این ایس کِلتان پی 81 طویل فاصلے والے بحری گشتی طیارے پہلی مرتبہ کثیر جہتی سمندری مشقیں ، لا پیروس میں شرکت کر رہے ہیں ، جو 5 سے 7 اپریل ، 2021 ء کے درمیان مشرقی بحیرۂ ہند کے خطے میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ بھارتی بحریہ کے سمندری جہاز اور طیارے فرانسیسی بحریہ ( ایف این ) ، شاہی آسٹریلیائی بحریہ (آر اے این ) ، جاپان بحری خود حفاظتی فورس ( جے ایم ایس ڈی ایف ) اور متحدہ ہائے امریکہ کی بحریہ ( یو ایس این ) کے جہازوں کے ساتھ سمندر میں تین دن کی مشقوں میں حصہ لیں گے ۔
فرانسیسی بحریہ کی قیادت میں لا پیروس مشقوں میں فرانسیسی بحریہ کے جہاز ٹونیری ، ایک بحری جنگی جہاز اور سرکوف شرکت کر رہے ہیں۔ مشقوں میں امریکی بحریہ کی طرف سے بحری ٹرانسپورٹ کا جہاز سومر سیٹ نمائندگی کر رہا ہے ۔ ہر میجسٹی آسٹریلیائی جہاز ( ایچ ایم اے ایس ) ، اینزیک ، ایک جنگی کشتی اور ٹینکر سائرس کو آر اے این نے شرکت لے لئے مشقوں میں تعینات کیا ہے ، جب کہ جے ایم ایس ڈی ایف کی نمائندگی ایک جنگی جہاز آکیبونو کر رہا ہے ۔ ان بحری جہازوں کے علاوہ ، اِن جنگی جہازوں پر موجود ہیلی کاپٹر وغیرہ بھی مشقوں میں شرکت کریں گے ۔
لاپیروس مشقوں میں پیچیدہ اور ایڈوانس بحری سرگرمیوں کو انجام دیا جائے گا ، جن میں طیارہ شکن جنگی صلاحیت ، ایئر ڈیفنس مشقیں ، ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشقیں ، کراس ٹیک فلائنگ آپریشن ، جنگی حکمتِ عملی کی مشقیں اور دیگر بحری مشقیں شامل ہیں ۔
ان مشقوں میں دوست ملکوں کی بحری افواج کے درمیان اعلیٰ سطحی تال میل اور ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے جنگی کاررائیوں کی مشقیں کی جائیں گی ۔ مشقوں میں بھارتی بحریہ کی شرکت سے دوست بحریاؤں کے درمیان مشترکہ اقدار کا اظہار ہوتا ہے ، جو سمندروں کی آزادی ، ایک کھلے اور شمولیت والے ہند بحرالکاہل سمندر اور ضابطوں پر مبنی ایک بین الاقوامی نظام کے لئے عہد بستہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 05.04.2021 )
U. No. 3394
(Release ID: 1709776)
Visitor Counter : 374