قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفیڈ نے مائی جی او وی ڈاٹ اِنکے اشتراکسے ’’ٹرائبس انڈیا کا برانڈ ایمبسڈر بنیں‘‘ اور ٹرائبس انڈیا کا دوست بنیں‘‘ مقابلوں کا آغاز کیا

Posted On: 03 APR 2021 11:19AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،03 اپریل، 2021/

حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت کے تحت مارکیٹنگ ایجنسی، ٹرائبل کو آپریٹو مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ (ٹرائیفڈ)،  نے   مائی جی او وی ڈاٹ اِن کے اشتراک سےدو دلچسپ مقابلوں ’ٹرائبس آف انڈیا کا برانڈ ایمبسڈر بنیں اور ٹرائبس آف انڈیا کا دوست بنیں ‘کا آغاز کیا ہے۔  سرکار اور عام شہری کی  شراکت داری کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

Graphical user interface, applicationDescription automatically generatedGraphical user interface, application, websiteDescription automatically generated

ان مقابلوں کے آغاز کا واحد مقصد قبائلی دستکاری، ثقافت اور  طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔ ان اختراعی مقابلوں کے ذریعے  قبائلی وراثت، فنون لطیفہ اور دستکاری کے بارے میں عوام الناس   میں بیداری لائی جائے گی۔ قبائلی وراثت کی زیادہ معلومات اور واقفیت حاصل ہونے پر  امید کی جاتی  ہے کہ عام شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں   قبائلی مصنوعات کی  خریداری کرکے مجموعی طور پر قبائلیوں کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Graphical user interface, websiteDescription automatically generatedGraphical user interface, websiteDescription automatically generated

’’ ٹرائبس انڈیا کے برانڈ ایمبسڈر بنیں‘‘ مقابلے کے تحت  قبائلی لوگوں کے ذریعے  بنائے گئے کسی بھی طرح کے مصنوعات (پروڈکٹس) کی خصوصیت پر مبنی  تحریر کردہ کہانیاں  ملک بھر کے صارفین سے طلب کی گئی ہیں۔ان تحریروں میں  صارفین کوقبائلی  پروڈکٹ کے استعمال سے ان کے ذاتی  تجربات کی تفصیل اور جہاں سے پروڈکٹ کو خریدا گیا نیز مقام/دوکان کی مکمل  تفصیل  فراہم کرنی ہوں گی۔ یہ تحریر 30 سیکنڈ سے 5 منٹ تک مختصر ویڈیو کی شکل میں ہونی چاہئیں۔ان تحریروں میں قبائلی مصنوعات مثلاً  مرد و خواتین کے ملبوسات، زیورات، سازو سامان، پینٹنگز، دھات کی دستکاریاں،ٹیرا کوٹا اور مٹی کے برتن، آرائشی اشیاء، کھانا اور نامیاتی اشیاء، بینت اور بانس کی اشیا، اسٹیشنری، فرنیچر، گھریلو سامان،  کھانے وغیرہ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ایسی کہانیوں کو  یوٹیوب پر اپ لوڈ کئے گئےویڈیو لنک کی شکل میں شئیر کرنا ہوں گی۔ یہ مقابلہ 14 مئی 2021 تک جاری رے گا۔مقابلے کے لئے  50 اندراجات (کہانیاں) کا انتخاب کرکے انہیں انعام کے طور پر ایک  گفٹ واؤچر دیا جائے گا جو تمام ٹرائب انڈیا شو روم اور ٹرائب انڈیا ڈاٹ کام پر قابل مجاز ہوگا۔ مزید تفصیلات https://www.mygov.in/task/be-brand-ambassador-tribes-india/ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مائی جی او وی کے اشتراک سے فروری میں منعقدہ ہندوستانی ثقافت سےمتعلق کوئز کے پہلے مقابلے کی کامیابی کے بعد، ٹرائیفڈ نے’’ٹرائبس انڈیا کا دوست بنیں‘‘ کے نام سے  کوئز کا دوسرا ایڈیشن 2 اپریل سے شروع کیاہے۔ یہ کوئز جو 14 مئی 2021 تک جاری رہے گی۔ اس کوئز کے 50 فاتحین کو انعام کے طورپر ٹرائب انڈیا گفٹ واؤچر سے نوازا جائے گا جو ٹرائبانڈیا  کے سبھی آؤٹ لیٹس اور ٹرائب بانڈیا ڈاٹ کام قابل مجاز ہوگا۔ کوئزمیں حصہ لینے کے لئے https://quiz.mygov.in/quiz/be-a-friend-of-tribes-india-2021/ویب سائٹ  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

قبائلی سماج کے لوگوں کی تعداد ملک کی آبادی میں 8 فیصد سے زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود وہ معاشرہ کے پسماندہ طبقات میں شامل ہیں۔  عام لوگوں میں یہ ایک غلط فہمی پائی جاتی  ہے کہ قبائلی افراد بہت پسماندہ ہیں اور انہیں  بہت کچھ سکھائے جانے اور ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔  جبکہ در حقیقت  قبائلی افراد شہروں میں بسنے والے لوگوں کو بہت کچھ سکھاتے ہیں۔   ان کی  فطری سادگی اور ان کی  تخلیقات بہت ہی متاثر کن ہوتی ہیں۔  ان کے ذریعے بنائی جانے والی بہت سی دستکاریاں اور ہینڈلومز کی مصنوعات میں، ہاتھ سے بنے ہوئے سوتی ، ریشمی ملبوسات، اون،  دھات کی دستکاری، ٹیرا کوٹا  اور موتی کے کام شامل ہیں۔ ان روایتی فنون کو کو تحفظ اور ان کو فروغ  دینےکی ضرورت ہے۔

ٹرائیفڈ ،قبائلی امور کی وزارت کے تحت نوڈل ایجنسی کی شکل میں قبائلی  افراد کی طرز زندگی اور روایات کے طور طریقوں کا تحفظ کرنے کے ساتھ ہی ان کی آمدنی اور ذریعہ معاش کو بہتر کرنے کے لئے مسلسل کوشاں  ہے۔ ٹرائیفڈ نے  ملک بھر میں قبائلی معاشرے کی خوشحالی اور متنوع  دستکاری،  ثقافت سے لوگوں کو واقف کرانے اور ان کی بہترین مصنوعات کی مارکیٹنگ کے فروغ کے لئے کئی طرح کی اقدام کئے ہیں  مائی جی او وی  کے اشتراک سے  شروع کی گئی یہ پہل مقامی مصنوعات پر زور دینے اور مقامی صنعت کاری کے فروغ دینے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے جدید  وژن پر مبنی آتم نربھر بھارت مہم کے مطابق ہے۔

*****

ش ح۔ ن ر (03.04.2021)

U NO: 3326



(Release ID: 1709418) Visitor Counter : 204