محنت اور روزگار کی وزارت
جناب مکھمیت ایس بھاٹیہ نے ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 APR 2021 4:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1 اپریل 2021/ آئی اے ایس جناب مکھمیت ایس بھاٹیہ نے آج حکومت ہند کی محنت اور روزگار وزارت کے تحت ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ اسکے نئے دہلی میں واقع صدر دفتر میں سنبھالا۔
جناب بھاٹیہ 1990 کے بیچ کے جھارکھنڈ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے حکومت ہند کے وزارت خزانہ کے مالی امور کے محکمے نے ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر کام کیا تھا۔ انہوں نے ضلع اور ریاستی سطح کے اداروں کی حکمرانی اور انتظامیہ کا کافی تجربہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جھارکھنڈ حکومت نے محنت اور روزگار اور خواتین اور بچوں کےفروغ کے محکمہ نے بطو ر چیف سکریٹری اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
جناب بھاٹیہ کے پاس مدراس یونیورسٹی کے دفاع اور عصری مطالعہ میں ایم فل کی ڈگری ہے۔ وہیں انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے بزنس ایڈمنسٹریشن سے منجمنٹ اسٹیڈی میں ماسٹرس ڈگری اور ہاورڈ یونیورسٹی کیمبرج (یو ایس اے) سے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ چندی گڑھ کے پنجاب انجیئنرنگ کالج سے مکینیکل انجیئنرنگ میں گریجویٹ ہیں۔ وہیں ان کے پاس اپنی ساکھ میں گورنس اور سوشل پروٹیکشن پر متعدد ریسرچ پیپرس بھی ہیں۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3282
(Release ID: 1709149)
Visitor Counter : 182