صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، کرناٹک، پنجاب ، کیرالہ،  تمل ناڈو، گجرات اور مدھیہ پردیش میں یومیہ نئےمعاملات  کی تعداد میں مسلسل اضافہ


اب تک ملک بھرمیں  6.5  کروڑ   سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے

45 برس سے زیادہ عمر گروپ کے لئے کووڈ-19 ٹیکہ کاری آج سے شروع

Posted On: 01 APR 2021 11:31AM by PIB Delhi

ملک کی آٹھ ریاستوں  مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، کرناٹک، پنجاب، کیرالہ،  تمل ناڈو، گجرا ت اور مدھیہ پردیش سے مسلسل روزانہ کووڈ کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ کی خبریں ہیں۔84.61  فیصد نئے معاملات انہیں ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72330 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تعداد میں 39544 نئے یومیہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 4563 جبکہ کرناٹک میں 4225 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔

 

1.jpg

 

جیساکہ درج ذیل گراف میں دکھایا گیا ہے ، 10 ریاستوں میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

2.jpg

 

3.jpg

 

بھارت میں مجموعی طور پر فعال معاملات کی تعداد آج 584055 تک پہنچ گئی۔ بھارت میں موجودہ  فعال معاملات کی تعداد، بھارت کے مجموعی مثبت معاملات کا 4.78 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی فعال معاملات میں 31489 کیسوں کا اضافہ رونما ہوا ہے۔

ملک بھر میں نئے سامنے آنے والے مجموعی فعال کیسوں میں سے 78.9 فیصد معاملے  مہاراشٹر، کرناٹک ، کیرالہ ،  چھتیس گڑھ اور پنجاب  میں سامنے آئے ہیں۔ ملک کے کل فعال معاملات کا 61 فیصد اکیلے  مہاراشٹر میں درج کیا گیا ۔

 

 

4.jpg

 

درج ذیل گراف  ان ریاستوں کو ظاہر کرتا  ہے جہاں ان کے کل جانچوں میں آر ٹی- پی سی آر جانچ کی حصہ داری کم ہے۔مرکز  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آر ٹی- پی سی آر جانچ کا تناسب بڑھانے کے لئے اور اسے کل جانچ 70 فیصد سے زائد کرنے کے لئے مشورہ دیتا رہا ہے۔

5.jpg

 

45 برس اور اس سے زیادہ کے عمر کے تمام لوگوں کے لئے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا اگلا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔

دوسری طرف آج صبح سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 1086241 سیشنوں میں 6.5 کروڑ (65117896) سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ۔ ان میں 8260293 طبی کارکنان (پہلی خوراک ) ، 5250704 طبی کارکنان (دوسری خوراک)، 9174171 صف اول کے کارکنان (پہلی خوراک) اور 3945796 صف اول کے کارکنان (دوسری خوراک) ، 783667 (پہلی خوراک)اور 17849 (دوسری خوراک) 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے دیگر امراض سے متاثر مستفیدین اور 30512070 (پہلی خوراک) اور 120346 (دوسری خوراک) 60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین شامل ہیں۔

 

طبی کارکنان

صف اول کے کارکنان

45 سے کر 60 سال کے عمر کے مختلف امراض سے متاثر افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین

 

میزان

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

 

82,60,293

52,50,704

91,74,171

39,45,796

78,36,667

17,849

3,05,12,070

1,20,346

6,51,17,896

                   

 

ٹیکہ کاری مہم کے 75 ویں دن (31 مارچ 2021) کومجموعی طور پر 2063543 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔ان میں سے1794166  مسفیدین کو 39484 سیشن میں پہلی بار ٹیکے لگائے گئے اور 269377 مستفیدین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

 

 

تاریخ:31مارچ 2021

طبی کارکنان

صف اول کے کارکنان

45 سے کر 60 سال کے عمر کے مختلف امراض سے متاثر افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین

مجموعی حصولیابی

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

2ndDose

44,054

31,179

1,25,754

1,55,329

4,83,710

11,025

11,40,648

71,844

17,94,166

2,69,377

 

 

 

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے کل کوریج کو نیچے دکھایا گیا ہے۔

6.jpg

 

بھارت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد آج 11474683 ہوگئی۔ قومی  سطح پر صحتیابی کی شرح 93.89 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40382 افراد صحتیاب ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 459 اموات درج کی گئیں۔

اموات کے نئے معاملات میں سے 83.01 فیصد معاملات 6 ریاستوں میں سامنے آئے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (227) درج کی گئیں۔ اس کے بعد  پنجاب میں 55 یومیہ اموات درج کی گئیں۔

 

 

 

 

7.jpg

 

15  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ- 19 کی وجہ سے موت کا ایک بھی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ یہ ریاستیں ہیں،  چنڈی گڑھ ، جھاڑ کھنڈ ، اڈیشہ، لداخ(مرکز کا زیر انتظام علاقہ)، دمن و  دیو اور دادر و  نگر حویلی، پڈو چیری، منی پور، تریپورہ، سکم، ناگا لینڈ، لکشدیپ،  میگھالیہ، میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

 

 

*************

 

ش ح۔ م ع۔ ر ض

 (U: 3267)



(Release ID: 1708923) Visitor Counter : 303