محنت اور روزگار کی وزارت
محنت کے وزیر نے مائیگرینٹ ورکرس کے کُل ہند سروے اور اے کیو ای ای ایس کیلئے فیلڈ کاموں کی شروعات کی
Posted On:
31 MAR 2021 2:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی:31 مارچ، 2021:محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت، جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج دو سروے مائیگرینٹ ورکرس پر کُل ہند سروے اور کُل ہند سہ ماہی اکائی پر مبنی روزگار سروے (اے کیو ای ای ایس) پر مبنی کاموں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ دو سروے وزارت کے لیبر بیورو کے ذریعے اس سال کرائے جانے والے پانچ کُل ہند سروے میں شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے چنڈی گڑھ میں اس برس فروری کے مہینے میں ان سروے کیلئے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کا افتتاح کیا تھا۔ فیلڈ پر مبنی کام کے آغاز کیلئے بیورو پچھلے دو مہینوں میں اس سروے کیلئے ماسٹر ٹرینروں اور سُپروائزروں کیلئے تربیتی پروگرام بھی چلارہا تھا۔
اس موقع پروزیر موصوف نے کہا کہ ان دونوں سروے کے نتائج محنت اور روزگار کے شعبے میں مؤثر پالیسی بنانے کیلئے زیادہ مفید ڈاٹا دستیاب کرائیں گے۔ کافی کم وقت ہونے کے باوجود جس طرح سے بیورو نے سروے کے وقت کی حد کا دھیان رکھتے ہوئے اس کی شروعات کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ بہت جلد بقیہ تین سروے یعنی گھریلو ملازموں پر کُل ہند سروے، پیشہ وروں کے ذریعے پیدا کیے جانے والے روزگار پر کُل ہند سروے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پیدا ہوئے روزگار پر کُل ہند سروے بھی بیورو کے ذریعے لانچ کیا جائیگا۔
محنت اور روزگار کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے فیلڈ ورک کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں سروے کے فیلڈ افسران ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے جدیدی ترین ٹیبلیٹ اور پی سی سے لیس ہوں گے جس میں جدید سافٹ ویئر بھی دستیاب ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قدم قومی سطح پر ہونے والے گھریلو سروے کے شعبے میں استعمال ہونے والی آئی ٹی ٹیکنالوجی کے انضمام کا راستہ بھی کھولے گا۔ انہوں نے ایک سال کے اندر لیبر بیورو کے ذریعے پانچ سروے کرائے جانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان سروے میں آئی ٹی کی مدد فراہم کرنےکیلئے انہوں نے بیسل (حکومت ہند کی منی نورتن کمپنی) کی کوششوں کی ستائش کی۔
ان سروے کے آغاز کے ساتھ ہی بیورو آئندہ چند مہینوں میں لاکھوں گھرانوں کا سروے کریگا تاکہ تارکین وطن مزدوروں کے بارے میں قیمتی اعداد وشمار جمع کیے جاسکیں۔ بیورو اے کیو ای ای ایس کے تحت مختلف اکائیوں کو شامل کریگا تاکہ روزگار کی صورتحال کے بارے میں اعداد وشمار اکٹھا کیے جاسکیں اور روزگار کی صورتحال میں تبدیلی لائی جاسکے۔ یہ سروے محنت اور روزگار کے شعبے میں پالیسی وضع کرنے کیلئے اہم ڈیٹا فراہم کریں گے۔ اے کیو ا ی ای ایس سروے کا بنیادی مقصد سہ ماہی بنیاد پر روزگار ڈیٹا جمع کرنا ہے۔ یہ سروے اکائی پر مبنی روزگار کے سروے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جو دس یا اس سے زیادہ ورکروں کی تقرری کرنے والی اکائیوں کی روزگار کی ضرورت اور 9 یا اس سے کم ورکروں کی بھرتی کرنے والی اکائیوں کیلئے سہ ماہی بنیاد پر سروے کریگا۔
یہ سروے ہندوستانی محنت بازار کے اعداد وشمار کے سب سے بڑے فرق کو پورا کریگا۔ اس طرح تارکین وطن مزدوروں کے سروے ، تارکین وطن مزدوروں کی سماجی واقتصادی اور کام کرنے کے حالات کا مطالعہ کرنے والا پہلا سروے ہے۔ سروے ہندوستان میں تارکین وطن مزدوروں پر کووڈ-19 کے اثرات کا بھی جائزہ لیگا۔
ایل بی آئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے اب تک کے سبھی وقت کی حد کو پورا کرنے اور پانچ محنت پر مبنی سروے کے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کیلئے جوش کا اظہار کیا۔ جناب نیگی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس طرح کے آئی ٹی پر مبنی سروے کسی ادارے کے ذریعے اتنے بڑے پیمانے پر کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس برس بیورو تارکین وطن مزدوروں ، گھریلو ملازموں، اے کی ای ای ایس، پیشہ وروں کے ذریعے پیدا کیے جانے والے روزگاراور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پیدا ہونے والے روزگار پر پانچ کُل ہند سروے کا آغاز اور پورا کریگا۔ یہ کُل ہند سروے روزگار اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صحیح پالیسیوں کو تیار کرنے کیلئے عظیم ڈیٹا دستیاب کرائیں گے۔ یہ سروے تارکین مزدوروں پر حکومت کے لئے منظم اور غیرمنظم اکائیوں میں روزگار کی صورتحال کے سلسلے میں ڈیٹا دستیاب کرائیں گے اور وہ سرکار کیلئے بیحد مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ بیورو وقت پر اور تیزی سے نتائج حاصل کرنے کیلئے دستیاب جدیدترین تکنیک کے ساتھ سروے کے کام کو اکٹھا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شروع کیے گئے دو سروے کے نتائج اس برس یعنی 2021 تک دستیاب ہونے کی امید ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 3238
(Release ID: 1708842)
Visitor Counter : 248