کامرس اور صنعت کی وزارتہ
انڈسٹریل اینٹر پرینیول میمورینڈم ( آئی ای ایم ) کی منظوری کے لئے کاغذ کے بغیر عمل میں بہتری
Posted On:
30 MAR 2021 3:04PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 30 مارچ / ڈی پی آئی آئی ٹی نے کاروبار میں آسانی میں اضافہ کرنے کے پیشِ نظر اپنے انڈسٹریل اینٹر پرینیول میمورینڈم ( آئی ای ایم ) پورٹل کو جدید بنایا ہے ۔ یہ جدید پورٹل ایک کمپنی کے لئے ، اِس کے تمام مقامات اور سیکٹروں کی تفصیلات کی فراہمی کی خاطر واحد آئی ای ایم فراہم کرتا ہے ۔
یہ واحد فارم سرمایہ کاری کے ادارے ( آئی ای ایم – پارٹ اے ) کو داخل کرنے اور پیداوار کے آغاز کی رپورٹنگ ( آئی ای ایم – پارٹ بی ) کو خوش اسلوبی سے داخل کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ آئی ای ایم میں کوئی بھی ترمیم پچھلے داخل کردہ آئی ای ایم کی طرز پر آسانی سے کی جاسکتی ہے ۔ اس پورے عمل میں کسی بھی معلومات کو دوہرانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
درخواست گزاروں کے لئے تمام منظوریاں پوری طرح کاغذ کے بغیر ای میل اور ایس ایم ایس سے فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ معلومات متعلقہ ریاستی حکومتوں کو بھی بھیجی جاتی ہیں ۔ درخواست داخل کرنے اور آئی ای ایم سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے مقصد سے جی 2 بی پورٹل پر http://services.dipp.gov.in ، اِس ویب سائٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
ڈی پی آئی آئی ٹی صنعتوں سے متعلق ( ترقیاتی اور ریگو لیشن ) ایکٹ – 1951 کے تحت انڈسٹریل اینٹر پرینیول میمورینڈم ( آئی ای ایم ) داخل کرنے کی خاطر صنعتی اینٹر پرینیول سے درخواست موصول کرنے کے لئے جی 2 بی پورٹل چلاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 30.03.2021 )
U. No. 3196
(Release ID: 1708618)
Visitor Counter : 209