صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک،  مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور گجرات  میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ


ملک بھر میں ٹیکہ کاری کوریج 6.1  کروڑ سے متجاوز

Posted On: 30 MAR 2021 11:40AM by PIB Delhi

چھ  ریاستوں یعنی مہاراشٹر، ، پنجاب، کرناٹک،  مدھیہ  پردیش ،تمل ناڈو اور گجرات   سے مسلسل روزانہ کووڈ کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ کی خبریں ہیں۔78.56 فیصد نئے معاملات انہی ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56211 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ  تعداد میں 31643 نئے یومیہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب  میں 2868 جبکہ کرناٹک  میں 2792 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AMY8.jpg

 

جیساکہ درج ذیل گراف میں دکھایا گیا ہے ، 10 ریاستوں میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KYY9.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JUPH.jpg

 

بھارت میں مجموعی طور پر سرگرم معاملات کی تعداد آج 540720 تک پہنچ گئی۔ بھارت میں موجودہ سرگرم معاملات کی تعداد، بھارت کے مجموعی مثبت معاملات کا 4.47 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی فعال معاملات میں 18912 کیسوں کا اضافہ رونما ہوا ہے۔

ملک بھر میں نئے سامنے آنے والے مجموعی فعال کیسوں میں سے 79.64 فیصد مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں سامنے آئے ہیں۔ ملک کے کل فعال معاملات کا 62 فیصد مہاراشٹر میں درج کیا گیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OMVV.jpg

دوسری طرف آج صبح سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق  1007091 اجلاسوں میں 6.11 کروڑ (61113354) سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ۔ ان میں 8174916 طبی کارکنان (پہلی خوراک ) ، 5188747 طبی کارکنان (دوسری خوراک)، 8944742 صف اول کے کارکنان (پہلی خوراک) اور 3711221 صف اول کے کارکنان  (دوسری خوراک) ، 6872483 (پہلی خوراک)اور 405 (دوسری خوراک) 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ، دیگر امراض سے متاثر مستفیدین  اور 28219257 (پہلی خوراک) اور 1583 (دوسری خوراک) 60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین  شامل ہیں۔

 

 

 

طبی کارکنان

صف اول کے کارکنان

45 سال سے لے کر 60 سال کی عمر کے  مخصوص بیماریوں سے متاثر افراد

60 سال سے زیادہ

 

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

81,74,916

51,88,747

89,44,742

37,11,221

68,72,483

405

2,82,19,257

1583

6,11,13,354

 

 

 

ٹیکہ کاری مہم کے 73 ویں دن (29 مارچ 2021)  کومجموعی طور پر  582919 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔ان میں سے 551164 فیض یافتگان کو 14608 سیشنز میں پہلی بار ٹیکے لگائے اور 31755 مستفیدین  کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

 

 تاریخ  : 29 مارچ 2021

طبی کارکنان

صف اول کے کارکنان

45 سال سے لے کر 60 سال کی عمر کے  مخصوص بیماریوں سے متاثر افراد

60 سال سے زیادہ

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

17,919

10,682

32,629

19,085

1,41,260

405

3,59,356

1,583

5,51,164

31,755

 

 

آج ہندوستان میں مجموعی شفایابیوں کی تعداد 11393021 ہے۔ قومی شفایابی کی شرح 94.19 فیصد ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 37028 شفایابیاں درج کی گئیں۔

 

*************

ش ح -س ب  ۔ م ص

 

 (U: 3190)



(Release ID: 1708430) Visitor Counter : 232