نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے ہولی کے تیوہار کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
29 MAR 2021 11:02AM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہولی کے تیوہار کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے –
’’میں رنگوں کے تیوہار ہولی کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ملک بھر میں زبردست جوش و جذبے سے منایا جانے والا رنگوں کا یہ تیوہار برائی پر اچھائی کی فتح کا تیوہار ہے۔ ہولی کا تیوہار ہمارے ملک کے ہر ایک شہری کے ساتھ مل کر خوشیاں ساجھا کرنے کی اہلیت کی بھی علامت ہے۔ موسم بہار کے اس تیوہار میں شوخ رنگوں کا امتزاج ہماری جامع ثقافت اور مشترکہ شہری اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔
ہمارے ملک میں، تیوہار ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب دوست احباب اور کنبے کے اراکین مل جل کر جشن مناتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ، کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے، میں اپنے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووِڈ سےمتعلق صحتی اور حفظانِ صحت پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے تیوہار منائیں۔
خداکرے کہ یہ تیوہار ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشیاں لے کر آئے۔‘‘
*******
ش ح ۔اب ن
U-3161
(Release ID: 1708262)
Visitor Counter : 245