وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ہر ی مند ر کا دورہ کیا اور اوراکنڈی میں کمیونٹی استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 27 MAR 2021 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27مارچ 2021/ وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  اپنے دو روزہ بنگلہ دیش کے دورے  کے دوسرے دن اوراکنڈی کے ہر ی مندر  کا دوررہ کیا   اور آشیرواد حاصل کیا اور  معزز ٹھاکر  کنبے کے  وارثین کی تعظیم کی۔

وزیراعظم نے اوراکنڈی میں متوآ  برادری کے نمائندوں سےبھی   خطاب کیا ، جہاں سے سری سری ہری چند  ٹھاکر جی نے  معاشرتی  اصلاحات کے   اپنے متقی پیغام کو    عام کیا اور پھیلایا۔  وزیراعظم نے   اس بات پر زور دیا کہ    ہندستان اور بنگلہ دیش  اپنی ترقی اور فروغ کے ذریعہ پوری دنیا کی ترقی   دیکھنا چاہتے ہیں۔  دونوں ممالک      عدم استحکام، محبت اور امن چاہتےہیں ۔

 وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج ہندستان ’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس اور سب کا وشواس ‘  کے منتر کے ساتھ آگے  بڑھ رہا ہے  ، اور اس میں بنگلہ دیش  اس کا ’شوہوجاتری‘ ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ،   بنگلہ دیش  دنیا کے سامنے   ترقی اور تبدیلی کی    ایک مضبوط مثال پیش کررہا ہے اور ان کوششوں میں    ہندستان بنگلہ دیش کا  ’شوہوجاتری‘ ہے ۔

وزیراعظم نے اوراکنڈی میں لڑکیوں کے لئے موجود  مڈل اسکول کو اپ گریڈ کرنے اور ایک پرائری اسکول کے قیام سمیت  متعدد   اعلانات کئے۔  وزیراعظم نے  یہ بھی ذکر کیا کہ ہر سال بڑی تعداد میں لوگ سری سری ہری چند کی یوم پیدائش کے موقع پر ’’برونی اسنان‘‘ میں شرکت کرنے کے لئے  ہندستان سے اوراکنڈی جاتے  ہیں اور ان کے سفر کو  آسان بنانے کے لئے مزید کوششیں   کی جائیں گی ۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-3136



(Release ID: 1708129) Visitor Counter : 197