صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مہاراشٹر، پنجاب، کیرل، کرناٹک، چھتیس گڑھ اور گجرات میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ، کورونا کے نئے معاملوں میں یومیہ 81 فی صد اضافہ
کل کورونا ٹیکہ کاری 5.31 کروڑ کے پار ہوئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسن دی گئی
Posted On:
25 MAR 2021 11:32AM by PIB Delhi
نئی دہلی،25مارچ 2021/ چھ ریاستوں ، مہاراشٹر، پنجاب، کیرل، کرناٹک، چھتیس گڑھ اور گجرات میں یومیہ کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں درج کئے گئے نئے معاملوں میں ان کا تعاون 80.63 فی صد رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53476 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
مہاراشٹر میں یومیہ درج کئے جانے والے نئے معاملوں کی تعداد اب بھی سب سے زیادہ 31855 (59.57 فی صد)ہے۔ اس کے بعد پنجاب میں 2613 اور کیرل میں 2456 نئے معاملے درج کئے گئےہیں۔
10 ریاستوں میں ابھی بھی کورونا کے یومیہ نئے معاملوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں(کیس لوڈ)آج 3.95 لاکھ (395192) ہے۔ یہ کل پازیٹیو معاملوں کا 3.35 فی صد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل سرگرم معاملوں (کیس لوڈ) میں 26735 معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں کورونا کے کل سرگرم معاملوں میں تین ریاستوں ، مہاراشٹر، کیرل اور پنجاب کا تعاون 74.32 فی صد ہے اور ملک کے کل فعال معاملوں میں مہاراشٹر کا حصہ 62.91 فی صد ہے۔
آج صبح سات بجے تک آخری رپورٹ کے مطابق5.31 کروڑ (53145709)ویکسن خوراک 681292 سیشن کے ذریعہ دلائی گئی ہے۔
ان میں 7980849 صحت کارکنوں (پہلی خوراک) 5061790 صحت کارکنوں (دوسری خوراک) 8478478 فرنٹ لائن ورکرس (پہلی خوراک) اور 3237381 فرنٹ لائن ورکرس (دوسری خوراک)لے چکے ہیں۔ 5131949 مستفدین (پہلی خوراک) وہ ہیں جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور وہ کسی نہ کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے دو کروڑ 32 لاکھ 55ہزار 262 سے زیادہ مستفدین ہیں۔
صحت کارکنان
|
فرنٹ لائن ورکرس
|
45 سے 60 سال سے زیادہ عمر کے سنگین بیماریوں میں مبتلا مستفدین
|
60 سال سے زیادہ
عمر کے مستفدین
|
کل
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
79,80,849
|
50,61,790
|
84,78,478
|
32,37,381
|
51,31,949
|
2,32,55,262
|
5,31,45,709
|
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے 68ویں دن 23 لاکھ (23لاکھ 3 ہزار 305) سے زیادہ ویکسن کی خوراکیں دی گئی ہیں۔(24مارچ 2021 تک)۔ ان میں 38 ہزار 243 اجلاس کے ذریعہ 21 لاکھ 13 ہزار 323 صحت کارکنا اور فرنٹ لائن ورکرس کو ٹیکہ کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور ایک لاکھ 89 ہزار 982 صحت کارکنان اور فرنٹ لائن ورکرس کو ٹیکہ کی دوسری خوراک لگائی جاچکی ہے۔
تاریخ:24 مارچ 2021
|
صحت کارکنان
|
فرنٹ لائن ورکرس
|
45 سے 60 سال سے زیادہ عمر کے سنگین بیماریوں میں مبتلا مستفدین
|
60 سال سے زیادہ
عمر کے مستفدین
|
کل
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
|
62,761
|
41,344
|
1,16,351
|
1,48,638
|
4,32,773
|
15,01,438
|
21,13,323
|
1,89,982
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
جیسا نیچے دکھایا گیا ہے 8 ریاستوں میں مجموعی خوراکیں 5 کروڑ 31 لاکھ 709 ) کا 60 فی صد دیا گیاہے ۔
ہندستان میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد آج ایک کروڑ 12 لاکھ 31 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ قومی ریکوری شرح 955.28 فی صد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26490 معاملے ٹھیک ہوئے ہیں اور سرگرم معاملوں کے درمیان فرق آج 10836458 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے 251 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
یومیہ شرح اموات کے معاملوں میں 78.49 فی صد اموات 6 ریاستوں میں ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 95 جبکہ پنجاب میں 39 اور چھتیس گڑھ میں 29 افراد کی کووڈ سے موت ہوئی ہے۔
14 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے کسی بھی شخص کی موت کی خبر نہیں ملی ہے۔ ان ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جموں اور کشمیر (مرکز کے زیر انتظام )، گوا، اتراکھنڈ، اوڈیشہ، لکشدیپ، دمن اور دیو دادر اور ناگر حویلی ، لداخ (مرکز کے زیر انتظام) سکم ، تریپورہ، میگھالیہ، میزورم، انڈومان اور نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ شامل ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3057
(Release ID: 1707990)
Visitor Counter : 249