بھارتی چناؤ کمیشن

آسام، کیرالا، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور مختلف ریاستوں کے عوامی اداروں اور قانون ساز اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات   کے ایگزٹ پول پر پابندی عائد

Posted On: 26 MAR 2021 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی 26 مارچ 2021: بھارت کے انتخابی کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 126اے کے ضمنی سیکشن (1) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، مؤرخہ 26 فروری، 2021 اور 16مارچ 2021 کو  جاری کیے گئے پریس نوٹ کے تحت 27 مارچ 2021 (سنیچر) صبح 7  بجے اور 29 اپریل 2021 (جمعرات) شام 7:30 بجے کے درمیان کے وقفے کو ایسی مدت قرار دیا ہے جس کے دوران آسام، کیرالا، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری میں جاری قانون اسمبلی کے عام انتخابات اور عوامی ادارے اور مختلف ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے تعلق سے کسی بھی طرح کا ایگزٹ پول پیش کرنا اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ایگزٹ پول کے نتائج شائع کرنا اور ان کی تشہیر کرنا ممنوع ہوگا ۔

اس کے علاوہ، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 126 (1)(بی) کے تحت کسی بھی الیکٹرانک میڈیا میں کسی بھی طرح کے رائے شماری پول یا کسی بھی طرح کے جائزے سمیت انتخابات سے متعلق کوئی بھی چیز کو ، 48 گھنٹوں ، جس کی مدت مذکورہ بالا انتخابات اور ضمنی انتخابات کے ہر ایک مرحلے میں متعلقہ انتخابی علاقوں میں نتائج آنے کے وقت ختم ہوگی، کے دوران  دکھانے کی ممانعت ہوگی۔

اس سلسلے میں تمام متعلقین کی اطلاع کے لئے، 24 مارچ 2021 کو جاری کی گئی نوٹیفکیشن   یہاں منسلک ہے۔

بھارتی انتخابی کمیشن کا نوٹیفکیشن دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

****

 

ش ح ۔اب ن

U-3104


(Release ID: 1707908) Visitor Counter : 154