وزارت دفاع

جمہوریہ  کوریا کے  نیشنل ڈیفنس کے وزیر  25 سے 27 مارچ ، 2021 ء کو بھارت کا دورہ کریں گے   

Posted On: 25 MAR 2021 10:52AM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 25 مارچ / جمہوریہ کوریا  ( آر او کے ) کے نیشنل ڈیفنس کے وزیر  جناب  سوہ  ووک    25 سے 27 مارچ ، 2021 ء  کو بھارت کے دورے پر ہوں گے ۔ دورے کے دوران معزز مہمان  ،  نئی دلّی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ  کے ساتھ  میٹنگ کریں گے اور بھارت – آر او کے دفاعی تعاون  کے ساتھ ساتھ  باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی امور   پر تبادلۂ خیال کریں گے ۔  دورے پر آئے ہوئے   معزز مہمان اور وزیر دفاع  دلّی کینٹ میں مشترکہ طور پر  ایک بھارت – کوریا  دوستی پارک کا افتتاح بھی کریں گے ۔

          آر او کے کے نیشنل ڈیفنس کے وزیر اپنے دورے کے دوران  آگرہ بھی جائیں گے ۔

**************

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.03.2021  )

U. No. 3046

 


(Release ID: 1707686) Visitor Counter : 165