کابینہ
کابینہ نے بھارت کے یونین پبلک سروس کمیشن اور افغانستان کے خود مختار انتظامی اصلاحات اور سول سروس کمیشن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی
Posted On:
23 MAR 2021 3:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 مارچ /وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) اور افغانستان کے خود مختار انتظامی اصلاحات اور سول سروس کمیشن ( آئی اے آر سی ایس سی ) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دے دی ہے ۔
یہ مفاہمت نامہ آئی اے آر سی ایس سی اور یو پی ایس سی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائے گا ۔ اس سے دونوں فریقوں کے درمیان بھرتی کے شعبے میں تجربات اور مہارت میں ساجھیداری کرنے میں سہولت ہو گی ۔
مفاہمت نامے کی خصوصیات :
- پبلک سروس بھرتی اور انتخاب کے لئے جدید طریقۂ کار ، خاص طور پر یو پی ایس سی اور آئی اے آر سی ایس سی کی کارروائیوں میں جدید طریقۂ کار اور تجربات کا تبادلہ ۔
- کتابوں ، مینوول اور دیگر دستاویزات سمیت معلومات اور مہارت کا تبادلہ ، جن کے لئے راز داری ضروری نہیں ہے ۔
- تحریری امتحانات اور کمپیوٹر پر مبنی بھرتی کے ٹسٹ اور آن لائن امتحانات کا انعقاد اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ( آئی ٹی ) میں مہارت کی ساجھیداری ۔
- درخواستوں کی تیزی سے چھان بین اور تیز تر انتخاب کے لئے سنگل وِنڈو سسٹم کے تجربات میں ساجھیداری ۔
- امتحان کے نظام میں شامل مختلف کارروائیوں پر تجربے اور مہارت میں ساجھیداری ۔
- عہدیداروں کے لئے مختصر مدتی تربیت سمیت تربیت کے اجلاس کا انعقاد ، سکریٹریٹ ، صدر دفاتر میں تمام متعلقہ امور کے بارے میں پارٹیوں کے لئے تربیت کا انعقاد ۔
- دیئے گئے اختیارات کے تحت مختلف عہدوں پر بھرتی کے لئے مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے اپنائے جانے والے طریقۂ کار اور ضابطوں سے متعلق تجربات میں ساجھیداری ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 23.03.2021 )
U. No. 2933
(Release ID: 1707040)
Visitor Counter : 187
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam