صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے این ٹی اے جی آئی اور این ای جی وی اے سی کی سفارش کی بنیاد پر کووی شیلڈ کی دو خوراک  کے درمیان وقفے کو چار سے آٹھ ہفتے تک بڑھانے کےلئے خط لکھا ہے


اگر کووی شیلڈ کی دوسری  خوراک چھ سے آٹھ ہفتے کے درمیان دی جائے تو سکیورٹی بڑھ جاتی ہے

Posted On: 22 MAR 2021 3:20PM by PIB Delhi

ویکسی نیشن  پر قومی تکنیکی مشیر گروپ ( این ٹی اے جی آئی) اور کووڈ-19کےلئے ویکسی نیشن  پر قومی ماہرین گروپ ( این ای جی وی اے سی) نے اپنی بیسویں میٹنگ میں ابھرتے ہوئے سائنسی  کے ثبوتوں کے پیش نظر ،ایک خصوصی کووڈ ویکسین یعنی کووی شیلڈ کی دو خوراک کے درمیان کے وقفہ پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔اس میٹنگ کے دوران پہلی خوراک کے بعد چار سے آٹھ ہفتے کے وقفے پر کووی شیلڈ کی دوسری خوراک دینے کےلئے سفارش کی گئی ہے ۔اس سے پہلے کووی  شیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک چار سے چھ ہفتے کے وقفے کے درمیان دی جاتی تھی ۔دو خوارک کے درمیان ترمیمی مدت کے وقفہ کا یہ فیصلہ صرف کووی شیلڈ  کےلئے ہے اور کوویکسین  ٹیکے پر  نافذ نہیں ہے۔

مرکزی صحت سکریٹری مسٹر راجیش بھوشن نے آج ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، بھارتی حکومت نے این ٹی اے جی آئی  اور این ای جی وی اے سی کی سفارشات کو منظور کرلیا ہے اور اس کے بعد یہ صلاح دی گئی ہے۔ خط میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پہلی خوراک کے چار سے آٹھ ہفتے کے اس معینہ مدت کے وقفے کے اندر مستفدین کو کووی شیلڈ کی دوسری خوارک  دینا یقینی بنانے کےلئے  کہا گیا ہے۔

موجودہ سائنسی ثبوتوں کو توجہ میں رکھتے ہوئے،یہ معلوم  ہوتا ہے کہ اگر کووی شیلڈ کی دوسری خوارک چھ سے آٹھ ہفتے  کے اندر دلائی جاتی ہے تو سکیورٹی بڑھ جاتی ہے ،لیکن یہ وقفہ آٹھ ہفتے سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ مرکزی صحت سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ افسروں کو اس کے ضرورت کے مطابق ضروری اقدامات اٹھانے کےلئے ہدایت دیں، تاکہ پروگرام منتظمین ،ٹیکہ کاروں اور کووی شیلڈ ویکسین حاصل کرنے والوں کے درمیان ترمیمی خوراک لینے کے وقفہ کے پیغام کو وسیع طورپر پھیلایا جا سکے اور ترمیمی خوراک  وقفے پر عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔ ر ب۔

U:2894


(Release ID: 1706744) Visitor Counter : 247