کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جن اوشدھی دِوَس ہفتہ کی تقریبات کے دوسرے روز


 جن اوشدھی پری چرچہ کا انعقادکیا گیا

Posted On: 02 MAR 2021 5:20PM by PIB Delhi

نئی دلی، 2؍مارچ، آج  جن اوشدھی دوس ہفتہ کے دوسرے روز جن اوشدھی پری چرچہ کی میزبانی کے لئے بی پی پی آئی، جن اوشدھی متر اور جن اوشدھی کیندر مالکوں نے ڈاکٹروں، اسپتالوں، کلینکوں  اور دیگر متعلقین کے ساتھ تعاون کیا۔ پری چرچہ کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر متعلقین کو پی ایم بی جے پی  کی اہم خصوصیات اور مقاصد سے رو شناس کرایا گیا ۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ بی پی پی آئی   پروڈکٹ  کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے صرف عالمی صحت تنظیم –مینوفیکچرنگ کے عمدہ طریقۂ  کار (ڈبلیو ایچ او –جی ایم پی)کے سند یافتہ سپلائروں سے ہی ادویات حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ  ڈرگ کے ہر ایک بیچ کی نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیباریٹریز (این اے بی ایل) سے منظور شدہ تجربہ گاہوں میں ہی جانچ کرائی جاتی ہے۔ معیار کے جانچ کے بعد ہی ادویات کو پی ایم بی جے پی کیندروں میں بھیجا جاتا ہے۔

 

بیورو آف فارما پی ایس یوز آف انڈیا (بی پی پی آئی)،  جو کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، 7؍مارچ 2021 کو تیسرا جن اوشدھی دیوس منا رہی ہے، جس کا موضوع  ‘‘ سیوا بھی –روزگار بھی’’ ہے۔بی پی پی آئی نے ملک بھر میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ، جن اوشدھی پری چرچہ ٹیچ دیم ینگ، سوویدھا سے سمّان وغیرہ جیسی مختلف سرگرمیوں کے انعقاد سےیکم مارچ  سے جن اوشدھی دیوس ہفتہ منانا شروع کیا۔

 

تقریبات گزشتہ روز یعنی یکم ؍ مارچ  2021 کو شروع ہوئی، جن میں جن اوشدھی کیندر مالکوں نے ہیلتھ چیک اپ کیمپ چلائے، جن میں بلڈ پریشرچیک اپ، شوگر لیول کی جانچ، مفت ڈاکٹر کا مشورہ، ادویات کے مفت تقسیم وغیرہ کی۔  ملک بھر میں 2000 سے زیادہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ مختلف مقامات پر لگائے گئے۔

 

 ملک بھر میں اس وقت 4780کام کرنے والے جن اوشدھی کیندر ہیں۔ اب تک ملک کے تمام اضلاع میں جن اوشدھی کیمپ کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایم بی جے پی کے تحت ادویات کی قیمتوں کا تعین اعلیٰ ترین 3 برانڈیڈ ادویات کی  اوسط  قیمت کے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کے اصول پر کیا گیا ہے۔ اس لئے جن اوشدھی ادویات کی قیمت اوسط بازار قیمت سے 50 فیصد سے 90 فیصد تک سستی ہے۔پی ایم بی جے پی نے معیاری ادویات کی قیمتیں بہت زیادہ کم کی ہیں اور آبادی کے ایک بڑے طبقے، خصوصی طو رپر غریبوں تک ادویات کی رسائی کو یقینی بنایا ہے۔

*************

( ش ح ۔ا گ ۔  ک ا)

2446U. No.


(Release ID: 1704300) Visitor Counter : 114