نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے انجینیئرنگ کے طلبا کے لیے جذباتی اور معاشرتی مہارت کی اہمیت پر زور دیا


طلبا سے اپنے علم کو سماجی مطابقت کے ساتھ جوڑنے کی اپیل کی

سائنس اور ٹکنالوجی کو لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا چاہیے - نائب صدر

نائب صدر نے انسٹیٹیوٹڈے کے موقع پر آئی آئی ٹی تروپتی کے طلبا اور عملے کے ساتھ بات چیت کی

نائب صدر نے کہا کہ آئی آئی ٹی نئے ابھرتے ہوئے اور پُرجوش ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں

شری نائیڈو نے انجینئرنگ کے طلبا کے لیے روزگار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

طالبات کے اندراج کی اعلیٰ فیصد کے لیے آئی آئی ٹی تروپتی کی تعریف کی

Posted On: 04 MAR 2021 3:50PM by PIB Delhi

نائب صدر، شری ایم وینکیانائیڈو نے آج انجینیئرنگ طلبا کے لیے تکنیکی مہارت کے ساتھ جذباتی اور معاشرتی صلاحیتوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ صلاحیتیں انہیں تیزی سے بدلتی دنیا کو اپنانے کے قابل بنائیں گی۔

چھٹے انسٹیٹیوٹڈے کے موقع پر آئی آئی ٹی تروپتی کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر نے ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے علم کو سماجی مطابقت کے ساتھ مربوط کریں۔ انھوں نے طلبا سے کہا کہ ”مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی قسمت طے کریں گے اور اپنے علم اور مہارتوں کے ساتھ قومی تبدیلی میں کردار ادا کریں گے“۔

تکنیکی ترقی کو کسی ملک کے ترقیاتی فن تعمیر کا ایک اہم فیصلہ کن عنصر قرار دیتے ہوئے، مسٹر نائیڈو نے تکنیکی ترقی کی راہ پر مستقل اور تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اسی کے ساتھ انھوں نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کو لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا چاہیے۔ نائب صدر نے تکنیکی ترقی کو جاری رکھتے ہوئے ماحول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں چوکس رہنے کی بھی تاکید کی۔

یہ کہتے ہوئے کہ آئی آئی ٹی نئے ابھرتے ہوئے اور پُرجوش ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں، نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان اقوام عالم میں اپنا مناسب مقام حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔ انھوں نے کہا، ”یہ ایک خواب ہے جو اسی وقت پورا ہو سکتا ہے جب ہم اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنا سکیں“۔

نئی تعلیمی پالیسی کا ایک سوچے سمجھے دستاویز کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے، شری نائیڈو نے اس پالیسی کو جلد عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب صدر نے بچوں کو ان کی مادری زبان میں ابتدائی تعلیم فراہم کرنے کی بات کی۔ انھوں نے انتظامیہ اور عدلیہ میں ان کے استعمال کے ساتھ، تکنیکی تعلیم میں بھی ہندوستانی زبانوں کے استعمال کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔

انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال پاس ہونے والے تقریباً 15 لاک انجینیئروں میں سے، صرف 7 فیصد انجینیئرنگروزگار کے لیے اہل پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا ”ہمیں روزگار میں اضافہ کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کام کی دنیا کے لئے درکار مہارت مہیا کی جائے“۔

نائب صدر نے تعلیم اور صنعت کے شعبوں کے درمیان مضبوط رابطہ بنانے پر زور دیا۔

ہندوستان کے شاندار مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ قدیم عہد میں ہندوستان کو وشو گرو مانا جاتا تھا اور ایشیا کے طلبا نالندہ، تکشلا اور پشپ گری جیسے عظیم اداروں میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ انھوں نے کہا ہمیں پرانا وقار حاصل کرنا ہوگا۔ ہمیں ہندوستان کو ایک بار پھر علم اور تعلیم کا مرکز بنانا ہوگا۔

انھوں نے کہا ہندوستان دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے نوجوانوں کی توانائی کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”نوجوان اسی وقت تبدیلی لانے والا کردار ادا کر سکیں گے، جب وہ مناسب طور پر ہنر مند، حوصلہ افزا ہوں، اور انھیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں“۔

انھوں نے کہا مقدس شہر تروپتی کا ان کے دل میں خاص مقام ہے۔ انھوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ نہ صرف جدید ٹکنالوجی سیکھیں بلکہ ہندوستان کی قدیم ثقافت کو بھی دریافت کریں۔ شری نائیڈو نے کہا کہ آئی آئی ٹی اور آئی آئیایس ای آر جیسے اہم تعلیمی اداروں کے ساتھ تروپتی مستقبل کا تعلیمی مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے نئے آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان اداروں کو حقیقی معنوں میں عالمی سطح کا ادارہ بننا چاہیے۔ انھوں نے طالب علموں کے لیے مطالعہ، تحقیق اور تجربہ کے مقصد سے ایک خوشگوار ماحول بنانے پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ پچھلی کچھ دہائیوں میں آئی آئی ایم برانڈ بن گئے ہیں، لیکن ان کی ذمہ داری پرانے  آئی آئی ٹی کے ذریعہ طے کیے گئے معیار کو بنائے رکھنے کی ہے۔

نائب صدر نے آئی آئی ٹی تروپتی کو GRIHA اور HUDCO انعام ملنے کی تعریف کی۔ آئی آئی ٹی تروپتی کو یہ انعام موافق ٹرانزٹ کیمپس کی ڈیزائن اور تعمیر  کے لیے ملے ہیں۔

شری نائیڈو نے کووڈ کی وبا سے لڑنے میں آئی آئی ٹی تروپتی کی حصہ داری کی تعریف کی۔ آئی آئی ٹی تروپتی نے تھرمل ایئراسٹیریلائزر، این-95 کے برابر دوبارہ قابل استعمال ریسپائریٹر سمیت متعدد ٹکنالوجی کو فروغ دیا۔ شری نائیڈو نے کہا کہ تروپتی ہندوستان کا واح شہر ہے جہاں آئی آئی ٹی اور آئی ایس ای آر دونوں موجود ہیں۔

شری نائیڈو نے سبھی آئی آئی ٹی کے بی۔ٹیک پروگرام میں سب سے زیادہ طلبا کا اندراج (18 فیصد) آئی آئی ٹی تروپتی میں ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

نائب صدر نے ان حصولیابیوں کے لیے آئی آئی ٹی تروپتی کے ڈائرکٹر، فیکلٹی، اسٹاف اور طلبا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید جتائی کہ ادارہ آنے والے برسوں میں ملک کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ تقریب میں آندھر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ناراین سوامی، آئی آئی ٹی تروپتی کے ڈائرکٹر پروفیسر  کے این ستیہ ناراین، آئی آئی ٹی تروپتی کے اسٹوڈینٹ ڈین، پروفیسر اینوینکیا اور پروفیسر اے مہر پرساد موجود تھے۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

 

U: 2166


(Release ID: 1702542) Visitor Counter : 134