صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر ،کیرالہ،پنجاب،تمل ناڈو،گجرات اور کرناٹک میں یومیہ کووڈ کے  نئے معاملوں میں اضافے کا سلسلہ جاری


آج صبح 7بجے تک 1.66 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے کی خوراک دی گئی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 10 لاکھ ٹیکے کی خوراک دی گئی

Posted On: 04 MAR 2021 11:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 4 ، مارچ ،2021 : مہاراشٹر ،کیرالہ،پنجاب،تمل ناڈو،گجرات اور کرناٹک میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسے ملا کر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران درج کیے گئے نئے معاملوں کا یہ 85.51 فیصد ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17407 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں 9855 کے ساتھ یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 18 اکتوبر کے بعد  مہاراشٹر  میں درج کی گئی  یہ سب سے بڑی تعداد ہیں ۔ مہاراشٹر میں  18 اکتوبر کو 10259 نئے معاملات درج کیےگئے تھے ۔

 اس کے بعد 2765کے ساتھ کیرالہ دوسرے نمبر پر اور 772 نئے معاملوں کے ساتھ پنجاب تیسرے نمبر پر ہے۔

R1.jpg

بھارت میں  ایکٹیو معاملات کی کل تعداد آج 173413 تک پہچ گئی ۔ بھارت میں ایکٹیو معاملات کی موجودہ تعداد کل بھارت کے  کل پازیٹیو معاملات کا 1.55 فیصد ہے ۔

مہاراشٹر ،گجرات ، پنجاب اور مدھیہ پردیش ، میں ایکٹیو معاملات میں اضافہ  دیکھا جا ر ہا ہے ۔

R2.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو معاملات میں آئی تبدیلی   کو درج ذیل گراف میں دکھایا گیا ہے ۔

کیرالہ ، اتر پردیش ، جھارکھنڈ ، بہار اور آسام میں گذشتہ 24 گھنٹو ں کے اندر ایکٹیو معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اسی مدّت کے دوران مہاراشٹر میں ، پنجاب ، راجستھان ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، ہریانہ اور گجرات میں ایکٹیو معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

 

R3.jpg

 بھارت میں مجموعی صحت یابی کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ درج ذیل گراف میں 4 مارچ ( 7 بجے صبح ) تک بھارت میں درج  ایکٹیو معاملات ، صحت یابی اور اموات کی مجموعی   تعداد کو دکھایا گیا ہے ۔

 

R4.jpg

آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 323064 سیشنز کے توسط سے 1.66 کروڑ ( 16616048) سے زیادہ ٹیکے کی خوراک دی جا چکی ہے  ۔ان میں  6790808 ایچ سی ڈبلیو( پہلی خوراک ) 2872725 ایچ سی ڈبلیو ( دوسری خوراک ) 5803856 ایف ایل ڈبلیو ( پہلی خوراک ) اور 4202 ایف ایل ڈبلیو ( دوسری خوراک  ) دیگر مخصوص امراض والے 45 سال سے زیادہ عمر کے 143759 مستفدین ( پہلی خورک اور 60 سال سے زیادہ کی عمر والے 1000698 مستفدین  شامل ہیں ۔

ایچ سی ڈبلیو

ایف ایل ڈبلیو

دوسرے امراض  والے 45  سے  60  سال کے افراد

60 سال سے زیادہ

 

کل

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

67,90,808

28,72,725

58,03,856

4,202

1,43,759

10,00,698

1,66,16,048

 

ٹیکہ کاری مہم کے 47 ویں دن ( 3 مارچ 2021 تک تقریبا 10 لاکھ ( 994452) ٹیکہ کی خورک دی جا چکی ہے ۔ ان مستفدین میں سے  831590  کو 10849 سیشنز میں پہلی خوراک ( ایچ سی ڈبلیو اور ایف ایل ڈبلیو ) اور 162862 ایچ سی ڈبلیو اور ایف ایل ڈبلیو کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔

تاریخ : 3 مارچ 2021

ایچ سی ڈبلیو

ایف ایل ڈبلیو

دوسرے امراض  والے 45  سے 60 سال کے افراد

   60سال سے زیادہ

کل حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

48,205

1,59,494

2,33,522

3,368

71,860

4,78,003

8,31,590

1,62,862

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 اموات کی خبر۔

نئی اموات کی میں سے 88.76 فیصد کا تعلق  6 ریاستوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ( 42 ) اموات   ہوئی ۔ اس کے بعد کیرالہ اور پنجاب کا نمبر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں بالترتیب 15 اور 12 اموات کی خبر ہے ۔

R5.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ -19 سے کسی بھی موت کی خبر نہیں ہے ۔ یہ ریاستیں ہیں : مدھیہ پردیش ، ہریانہ راجستھان ، جموں و کشمیر ( یو ٹی ) ، اوڈیشہ، اترپردیش ،ہماچل پردیش، گوا، اتراکھنڈ ، جھارکھنڈ، پڈوچیری ، آسام ، لکشدیپ، ناگالینڈ ، سکم، لداخ ( یو ٹی) ، تریپورہ، جزائر انڈمان و نکوبار ، منی پور ، میزورم ، میگھالیہ ، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی اور اروناچل پردیش ۔

R6.jpg

*******

 

ش ح۔م م  - ر ب

 (U: 2150)


(Release ID: 1702439) Visitor Counter : 272